میڈیا کو بھی پولنگ سٹیشنز کے اندر موبائل کیمرہ لے جانے کی اجازت نہ ملی

بدھ 25 جولائی 2018 20:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء)عام انتخابات کے موقع پر میڈیا کو بھی پولنگ سٹیشنز کے اندر موبائل کیمرہ لے کر اجازت نہیں دی گئی ۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 59 کے گورنمنٹ بوائز ھائی سکول چکری کے مرکزی پولنگ سٹیشن پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو سیکورٹی اہلکاروں نے یہ کہہ کر موبائل کیمرہ پولنگ سٹیشن کے اندر نہ لے کر جانے دیا کہ ہمیں احکامات دیے گئے ہیں اس لیے ہم اجازت نہیں دے سکتے ۔اس موقع پر انہیں بتایاگیاکہ میڈیا کا کیمرہ لے جانے کی اجازت ہے تاھم اہلکاروں کا کہنا تھا کہ موبائل کسی صورت اندر نہیں جانے دیا جائے گا ۔