خورشید شاہ کا منفرد اعزاز ، 1988 سے لیکر اب تک مسلسل ایم این اے منتخب ہونے کا ریکارڈ قائم کردیا

جمعرات 26 جولائی 2018 01:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ کا منفرد اعزاز ،سید خورشید احمد شاہ نئی قومی اسمبلی میں وہ واحد رکن پارلیمنٹ ہیں جنہوں نے 1988 سے لیکر اب تک مسلسل منتخب ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ تیس سال میں انہوں نے تمام الیکشن جیتے اور مسلسل اور بلاتوقف تیس سالہ عوامی نمائندگی کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس طرح پارلیمنٹ میں مسلسل تیس سال گزارنے والے اور انتخابات میں ہمیشہ ناقابل شکست رہنے والے وہ واحد رکن پارلیمنٹ ہیں ۔