کمبوڈیا میں حکمران جماعت کا عام انتخابات میں کلین سویپ اور فتح کا دعوی

امریکہ نے کمبوڈیا کے الیکشن غیر شفاف قرار دے دیئے ، وزیر اعظم سمیت حکومتی ارکان پر ویزہ پابندیاںعائد

پیر 30 جولائی 2018 15:00

نوم پنھ/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء)کمبوڈیا میں حکمران جماعت نے دعویٰ کیا ہے کہ اٴْس نے پارلیمان کی تمام ایک سو پچیس نشستیں حاصل کر لی ہیں۔ادھر وائٹ ہاؤس نے کمبوڈیا کے الیکشن کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم ہٴْن سین سمیت چند حکومتی ارکان پر ویزے کی پابندی عائد کرنے پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمبوڈین پیپلز پارٹی کے ترجمان نے پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اٴْن کی جماعت نے 77.5فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ادھر وائٹ ہاؤس نے کمبوڈیا کے الیکشن کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم ہٴْن سین سمیت چند حکومتی ارکان پر ویزے کی پابندی عائد کرنے پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ہٴْن سین 1985سے اقتدار سنبھالے ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق ہن سین نے اپنے دور اقتدار میں نہ صرف میڈیا پر پابندیاں عائد کیں بلکہ اپنے سیاسی مخالفین کو بھی نشانہ بنایا۔