امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات جارحیت کے خاتمے سے شروع ہوں گے،ایرانی صدر

منگل 31 جولائی 2018 21:36

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء)ایرانی صدرحسن روحانی کے ایک مشیرنے منگل کے روزکہاہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات جارحیت میں کمی اورجوہری معاہدے میں واپسی کے ساتھ شروع ہوں گے ۔

(جاری ہے)

حامدابوطالبی نے ٹوئیٹرپرکہاکہ عظیم ملک ایران کیلئے احترام،جارحیت میں کمی ،امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے میں واپسی ان اقدامات سے آگے بڑھنے کاپتھریلاراستہ ہموارہوگا،وہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے پیرکودیئے گئے بیان کاحوالہ دے رہے تھے کہ وہ غیرمشروط طورپرایرانی رہنماؤں کے ساتھ کسی بھی وقت ملنے کوتیارہیں۔

متعلقہ عنوان :