عبوری حکومت اقتدار کی منتقلی کاعمل 14اگست سے پہلے مکمل کرنیکی خواہاں ہے‘ وزیر قانون

چیف الیکشن کمشنرکیساتھ تفصیلی ملاقات میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے تمام قانونی پہلوئوں پر غور کیاگیا ‘ علی ظفر

منگل 31 جولائی 2018 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء) وفاقی وزیر قانون ،اطلاعات و نشریات بیرسٹرسیدعلی ظفر نے کہاہے کہ عبوری حکومت اقتدار کی منتقلی کاعمل 14اگست سے پہلے مکمل کرنے کی خواہاںہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنرسردارمحمدرضاخان کے ساتھ تفصیلی ملاقات میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے تمام قانونی پہلوئوں پر غور کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کامیاب امیدواروں کے حتمی نوٹیفکیشن کے بعد جماعتوں کی طرف سے خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں کوحتمی شکل دی جائے گی۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ قومی اسمبلی کااجلاس اگست کے دوسرے ہفتے بلایاجائے گا۔