آٹھ اراکین اسمبلی ذاتی مصروفیات کی بناء پر اجلاس میں شریک نہ ہو سکے‘ ذرائع

بدھ 1 اگست 2018 00:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء) مسلم لیگ (ن) کے پنجاب سے نو منتخب اراکین اسمبلی کے پہلے اجلاس میں 8اراکین اسمبلی غیر حاضر رہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں 129میں سے 121اراکین شریک ہوئے اور باقی اراکین ذاتی مصروفیات کی بناء پر شریک نہ ہوئے ۔یاسین سوہل نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اراکین ذاتی مصروفیات کی بنا ء پر اجلاس میں شرکت نہیںکر سکے۔