شمالی کوریا کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امداد پر پابندی ختم ہونے کا امکان

شمالی کوریا میں تقریباً ایک کروڑ لوگ انسانی ہمدردی کے تحت امداد کے مستحق ہیں،سلامتی کونسل

جمعہ 3 اگست 2018 19:13

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شمالی کوریا کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امداد فراہم کرنے کی پابندی کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا میں تقریباً ایک کروڑ لوگ انسانی ہمدردی کے تحت امداد کے مستحق ہیں۔ یہ شمالی کوریا کی تقریباً نصف آبادی بنتی ہے اور انہیں کم خوراکی کا سامنا ہے۔ اس مناسبت سے امریکا نے ایک قرارداد سلامتی کونسل میں گزشتہ ماہ پیش کی تھی کہ امدادی ادارے شمالی کوریا کے لیے ہیومینٹیرین امداد روانہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے استثنیٰ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس قرارداد کی منظوری اگلے پیر کو ممکن ہے۔