اینٹی نارکوٹکس فورس نے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 80 کیپسول برآمد

گرفتار ملزم کا نام شاہد وزیر ہے اور اس کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے ،ْتفتیش شروع کر دی گئی

جمعہ 3 اگست 2018 13:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)اینٹی نارکوٹکس فورس نے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 80 کیپسول برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے قطر جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 80 کیپسول برآمد کرلیے ،ْاے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا نام شاہد وزیر ہے اور اس کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے ،ْملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :