موٹروے کا شاندار اقدام ، کلرکہار میں رہ جانیوالے بچے کو والدین کے حوالے کردیا

ْبچے کے والدین کا موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ، اہلکاروں کو ڈھیرساری دعائوں سے نوازا

جمعہ 3 اگست 2018 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے کلر کہا ر سروس ایریا میں رہ جانیوالے بچے کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کو ہیلپ لائن 130پر اطلاع ملی کہ ایک بچہ کلر کہار سروس ایریا میں رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بچے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

بعدازاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ بچے کے والدین نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہاتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی ۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے افسران کی مثالی کا کردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :