Open Menu

Khawab Main Angoor Ka Sheerah Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Angoor Ka Sheerah Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Angoor Ka Sheerah Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Angoor Ka Sheerah Dekhna

خواب میں انگور کا شیرہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعلیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں انگور کا شیرہ دنیا کی خیر اور منفعت ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ فیہ یغاث الناس و فیہ یعصرون (اس سے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ اور اس سے نچوڑتے ہیں)۔ اور اگر دیکھے کہ انگور سے شیرہ نچوڑتا ہے ۔
دلیل ہے کہ کسی بڑے بادشاہ کو مقرب ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تازہ شیرہ کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر حلال روزی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شیرہ مزہ میں رش ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ رنج اور محنت سے روزی حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔

اگر دیکھے کہ اس کے پاس شیرہ ہے تو خیر و منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ انگور سے شیرہ نچوڑتا ہے اور تلف کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال پائے گا ۔ اور شیرہ جس قدر تازہ اور شیریں ہو گا اس کی منفعت زیادہ ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں شیرہ چار وجہ پر ہے ۔ (۱)مال حلال(۲)بہت سی نعمت (۳)علم و حکمت (۴)بغیر محنت کے نفع ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation