Open Menu

Khawab Main Shehar Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Shehar Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Shehar Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Shehar Dekhna

خواب میں شھر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی شہر میں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا دین قوی ہو گا ۔ اور دین کا کام پورا ہو گا اور اپنی مراد کو پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شہر سے باہر آیا ہے ۔ یا اس کو کسی نے شہر سے نکالا ہے ۔
اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اگر کوئی اپنے آپ کو کنگرے پر یا شہر پر دیکھے تو اس کی ہلاکت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو ایک شہر سے دوسرے شہر میں نکالا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا اور اس کی عورت دوسرا شوہر کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ کسی شہر میں مقیم ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت اس سے جدا ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ مسلمانوں کے شہر سے کا فروں کے شہر میں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ سچے دین سے جھوٹے دین کی طرف مائل ہو گا ۔

(جاری ہے)

اور ممکن ہے کہ کافر عورت سے شادی کرے گا ۔

اور اگر گرم ملک کے شہر میں برف اور سردی دیکھے تو قحط اور تنگی پر دلیل ہے ۔ اور اگر کسی سرد ملک کے کسی شہر میں یہ دیکھے تو دلیل اس کی فراخی اور ارزانی نمت پہ ہو گی او اگر دیکھے کہ کسی شہر میں گیا ہے اور وہ شہر کو پسند آیا ہے ۔
دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گاؤں سے شہر میں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکو خیر ومنفعت حاصل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ شہر سے گاؤں کو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکی مراد پوری نہ ہوگی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ربنا اخرجنا من ھذہ القریتہ الظالم اھلھا(اے خدا ! ہم کو اس بستی سے نکال کہ جس کے اہل ظالم ہیں) اور اگر دیکھے کہ شہر میں گم ہو گیا ہے ۔
تو اس کی تاویل نیک ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ عورتیں کسی شہر میں گئی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس شہر میں فتنہ اور بلا پڑ ے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ شہر میں آراستہ عورتیں آئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں نعمت اور فراختی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ عورتیں شہر کے اندر گئی ہیں۔
دلیل ہے کہ بادشاہ کے غلام وہاں جائیں گے اور ظلم اور بے انصافی کریں گے اور اگر دیکھے کہ عورتیں منہ باندھ کر شہر کے اندر گئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس شہر میں ناخوش باتیں جائیں گی ۔ اور اگر میں کسی شہر کی مشرقی جانب دیکھے ۔ دلیل ہے کہ مغربی جانب سے بہتر ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر میں ہندوستان کا شہر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بد ہو گا۔ اور اگر اپنے آپ کو بلغار اور شقامان کے شہروں میں دیکھے ۔دلیل ہے کہ اس پر خیانت ہو گی اور اس کے کام پوشیدہ ہو نگے ۔
اور اگر اپنے آپ کو ماور النہر کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ اور امن پائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو خوارزم میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام بند ہو گا ۔ اور اگر اپنے آپ کو عراق کے شہروں میں دیکھے دلیل ہے کہ دوست اور مراد پائے گا۔
اور اگر قاپنے آپ کو خراسان کے شہروں میں دیکھے تو اس کا کام آسانی سے پورا ہو گا۔ اور اگر اپنے آپ کو شہر فارش میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت پار سا لوگوں سے ہو گی ۔ اور اگر اپنے آپ کو کرمان کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا بڑا کنبہ ہو گا ۔
اور اگر اپنے آپ کو حجاز کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ حج کرے گا اور اگر اپنے آپ کو یمن کے شہر میں دیکھے تو سلامتی اور امن پر دلیل ہے ۔ اور اگر آپنے آپ کو مصر کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ شاد اور خوش ہو گا۔ اور اگر اپنے آپ کو آزر بائی جان کے شہروں میں دیکھے۔
دلیل ہے کہ کاموں میں رنج اور بلا اور تکلیف اٹھائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو آرمینیا کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر اپنے آپ کو مغرب کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کے کام میں نقصان پڑے گا ۔ اور اگر اپنے آپ کو فرنگ کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کے دنیا کے کام نیک ہوں گے ۔ لیکن اس کا دین ضعیف ہو گا اور اگر اپنے آپ کو شیروان کے شہروں میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation