Open Menu

Khawab Main Paani Ka Chashma Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Paani Ka Chashma Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Paani Ka Chashma Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Paani Ka Chashma Dekhna

خواب میں پانی کا چشمہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پانی کا چشمہ سرداری ہے اور بخشش کرنے والا جوان مرد ہے ، خوش مزہ ، اور خوشبودار پانی جیسا ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ فیھا عین جاریتہ(اس میں چشمہ جاری ہے ) اور اگر چشمے کا پانی سیاہ اور گندہ اور بد صورت ہے تو دلیل ہے کہ انجام غم اور بیماری اور مصیبت ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس چشمے سے مسح کرتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چشمہ کا پانی زیادہ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عزت و مرتبہ اور اس ملک میں سخاوت زیادہ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ چشمہ کے پانی میں نقصان ہو گیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ چشمہ کا پانی خشک ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی سخی سردار اس ملک سے رحلت کرے گا ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں یا اس کی د وکان میں پانی کا چشمہ ظاہر ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس چشمے کی قدر و قیمت پر اس کو غم واندوہ ہو گا ۔

اور اگر پانی کو تیرہ اور ناخوش دیکھے تو اور زیادہ غم و اندوہ سخت ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس چشمہ میں ہاتھ منہ دھویا ہے تو دلیل ہے کہ اگر غلام ہے تو آزاد ہو گا۔ اگر غم ناک ہے تو غم سے نجات پائے گا اور اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا ۔
قرض دار ہے تو قرض سے سرخرو ہو گا ۔ اور اگر گناہ گار ہے تو توبہ کرے گا ۔ اور اگر حج نہیں کیا ہے تو حج کرے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چشمہ کا پانی صاحب خواب کی عمر پر دلیل ہے ۔ خاص کر اگر پانی میں ہاتھ مارا ہے تو چشمہ کے مطابق عمر ہو گی ۔
اور کھڑا پانی جاری پانی سے تاویل میں کمزور ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ اگر چشمہ کا پانی کھڑا ہے تو تاویل میں دین کی خیر اور دین کی صلاح ہے اور اگر جاری ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چشمہ کا پانی دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، سرداری اور سخاوت ۔ دو م ، غم و اندوہ ۔ سوم ، مصیبت ۔ چہارم ، بیماری ۔ پنجم ، عمرداری اور زند ی پانا

Browse More Islamic Dream Interpretation