Open Menu

Khawab Main Chhuri Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Chhuri Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Chhuri Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Chhuri Dekhna

خواب میں چھری دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایاہ ے کہ خواب میں چھری فرزند ہے اور چھری کا غلاف عورت ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ چھری اس کے ہاتھ میں ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چھری کے ساتھ اور ہتھیار بھی ہیں تو بزرگی اور مرتبے پر دلیل ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں وہ ہتھیار باندھے ہوئے ہیں اور ہاتھ میں چھری ہے دلیل ہے کہ اس کو کسی کی پناہ اور قوت ہو گی۔ اور بعض کہتے ہیں کہ غلام چھری بنانا سیکھے گا۔

(جاری ہے)

حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔

اگر دیکھے کہ چھری میان سے باہر نکالی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت کے ہاتھ لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چھری میان میں ٹوٹ گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا باپ یا اس کے باپ کے خویشوں میں سے کوئی مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم کو چھری سے زخمی کیا ہے۔
دلیل ہے کہ جسم کے زخم کے مطابق اس کو نقصان پہنچے گا۔ اگر دیکھے کہ چھری سے کوئی چیز تراشی ہے دلیل ہے خیر و منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چھری میں رخنہ پر ہے یا زنگار لگا ہے یا اور کوئی عیب ظاہر ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation