Tujhe Mukti Nahi Milni, Urdu Nazam By Rana Saeed Doshi

Tujhe Mukti Nahi Milni is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Rana Saeed Doshi. Tujhe Mukti Nahi Milni comes under the Love, Social, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Tujhe Mukti Nahi Milni on this page of UrduPoint.

تجھے مُکتی نہیں ملنی

رانا سعید دوشی

تجھے مُکتی نہیں ملنی

شدھو دن!

یہ پڑا تیرا ’’کپل وستو‘‘

سنبھال اپنا یہ مایا جال کا جنجال

میری معذرت،

اے میری ’’پالن ہار ماتا‘‘ گوتمی!

میری بلائیں لے کہ میرے واسطے تُو ہی

’’جنم ماتا‘‘ مہا مایا کی صورت ہے

ترے سوئی پڑی کے پاؤں چھوتا ہوں،

مری ہمدم، مری گوپا!

ترا لختِ جگر راہُل تجھے سونپا

معافی!

صد معافی!

اب اجازت چاہتا ہوں میں،

سنو! اے خفتگانِ قصر

میری آخری خواہش

کہ اس سے پیشتر

کوئی شدھو دن،

گوتمی، گوپا،

کوئی راہول جاگے،

راستا کاٹے،

کسی صورت بھی کوئی بد شگونی ہو،

مجھے اک اسپ تازی کی ضرورت ہے

سحر سے پیشتر مجھ کو جو سرحد پار لے جائے

مجھے ’’انما‘‘ ندی آواز دیتی ہے

اسی ندیا میں،

میں نے اپنی ہر خواہش

ڈبونی ہے،

اسی سرحد سے میری سرحدیں آغاز ہوتی ہیں

مرے ان مخملیں پیروں کو گرد آلود ہونے دو

مری آنکھوں کو ہنسنے دو

مرے چھالوں کو رونے دو

مجھے اب مُکت ہونے دو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

نہیں گوتم نہیں !

ایسے تجھے مُکتی نہیں ملنی

بس اک نروان کی خاطر

بہت سے چاہنے والوں کو

یوں بے آسرا کرنا بھی کوئی آدمیت ہے ؟

جسے تُو ترکِ خواہش کہہ رہا ہے

یہ تو اپنے طرز کی منفی بغاوت ہے

جو سچ پوچھے تو تیرا جو گیا چولا بغاوت کا تردّد ہے

یہ تیرا چاہنے والوں پہ جذباتی تشدّد ہے

جو میں ہوتا

تو سو نروان اک انسان پر قربان کر دیتا

کہاں ہے

میترا، کرنا، اہنسا،

وہ ترے سیمیں اصولوں کی پھٹک گوتم!

یہ تُو جو ترکِ خواہش کی بڑی تلقین کرتا ہے

تو کیا نروان کی خواہش

کوئی خواہش نہیں ہوتی؟؟

رانا سعید دوشی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2298) ووٹ وصول ہوئے

You can read Tujhe Mukti Nahi Milni written by Rana Saeed Doshi at UrduPoint. Tujhe Mukti Nahi Milni is one of the masterpieces written by Rana Saeed Doshi. You can also find the complete poetry collection of Rana Saeed Doshi by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Rana Saeed Doshi' above.

Tujhe Mukti Nahi Milni is a widely read Urdu Nazam. If you like Tujhe Mukti Nahi Milni, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.