Mala, Urdu Nazam By Dr Tayyaba Rafique

Mala is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Dr Tayyaba Rafique. Mala comes under the Sad, Heart Broken category of Urdu Nazam. You can read Mala on this page of UrduPoint.

مالا

ڈاکٹر طیبہ رفیق

چہرے پہ ہنسی لا کے، ان لمحوں کو سجانا ہوگا

دنیا نے بنائی جو ریتیں، ان ریتوں کو نبھانا ہوگا

صدف سے چن کے گہر بنی تھی یہ مالا

اس مالا کو آج بکھر جانا ہوگا

اپنائیت اور شرارتوں کی نفرتیں

انا خلش اور حسد بھری یہ رفاقتیں

بے معنی ہو جائیں گی یہ قربتیں

دیواریں جو بھی کھنچی تھی ان کو گرانا ہوگا

قدورتوں کو دلوں سے آج مٹانا ہوگا

صدف سے چن کے گہر بنی تھی یہ مالا

اس مالا کو آج بکھر جانا ہوگا

زندگی نے کیا تھا یکجا سفر میں داخل

ایک ہی تھی راہ ہماری اور اک ہی منزل

عظم ہمارا، سدا ہماری، ہماری مشکل

اس' ہم ' کو آج ہمیں بھلانا ہوگا

اپنی اپنی منزل کو اب پانا ہوگا

صدف سے چن کے گہر بنی تھی یہ مالا

اس مالا کو آج بکھر جانا ہوگا

پھر کسی دن اپنا یہاں جب آنا ہوگا

جہاں بھی دیکھو دور تلک ویرانہ ہوگا

اس جھرمٹ میں ڈھونڈو گے تم کس کس کو؟

دکھنے والا ہر چہرہ انجانا ہوگا

پھر بھی یہاں کچھ کچھ جانا پہچانا ہوگا

صدف سے چن کے گہر بنی تھی یہ مالا

اس مالا کو آج بکھر جانا ہوگا

ڈاکٹر طیبہ رفیق

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1360) ووٹ وصول ہوئے

You can read Mala written by Dr Tayyaba Rafique at UrduPoint. Mala is one of the masterpieces written by Dr Tayyaba Rafique. You can also find the complete poetry collection of Dr Tayyaba Rafique by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Dr Tayyaba Rafique' above.

Mala is a widely read Urdu Nazam. If you like Mala, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Sad Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.