Batla House By Aasim Badr

Batla House is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Aasim Badr. You can also read more poetries of Aasim Badr on this page of UrduPoint.

بٹلہ ہاوس

عاصم بدر

گھڑی کی ٹک ٹک بول رہی ہے رات کے شاید ایک بجے ہیں

بٹلہ ہاؤس کی ایک گلی میں موٹے کتے بھونک رہے ہیں

ایک کھنڈر میں تیز روشنی چاروں جانب پھیل رہی ہے

بغل میں لیٹا ساتھی میرا اب تک پب جی کھیل رہا ہے

میں بھی اب تک جاگ رہا ہوں آنکھیں موندے سوچ رہا ہوں

نیچے جانا کیسا ہوگا ۔۔۔ ؟ باہر کتنی سردی ہوگی ؟

قطب ستارہ کدھر کو ہوگا رات کی رانی کیسی ہوگی ؟

صبح کا سورج کہاں پہ ہوگا ۔۔۔۔ ابھی خدا کیا کرتا ہوگا ؟

سڑک کنارے سونے والے جوڑےکیسے سوتے ہونگے انکو مچھر کاٹتے ہونگے ؟

نوم چومسکی لان میں بیٹھے بچے آخر کیسے ہونگے انکو کتے چاٹتے ہونگے ؟

کیا ان بھوک زدہ بچوں کے خواب میں پریاں آتی ہونگی ؟

کٹے پھٹے ہاتھوں کے تکیے کے نیچے کچھ رکھتی ہونگی ؟

کیسی باتیں کرتے ہو جی کیا پریوں کا کام یہی ہے

محل سرائے چھوڑ کے اب وہ سڑک کنارے آئینگی کیا ؟

رات کے شاید ڈیڑھ بجے ہیں بٹلہ ہاؤس کا چوک کھلا ہے

رات کو جاب سے آنے والے رات میں جاب کو جانے والے

ایک ہاتھ میں لیے چائےکپ ایک ہاتھ میں چھوٹی سگرٹ

سڑک پار کیوں دیکھ رہے ہیں ؟

بریانی کو ڈھونڈھ رہے کیا ؟

انکے پیچھے سڑک کنارے قبرستان کا گیٹ کھلا ہے

اندر کتے گھوم رہے ہیں اندر کھانا ڈھونڈھ رہے کیا ؟

باہر سگرٹ اور کافی ہے اندر کافی تاریکی ہے

میں بھی اندر جھانک رہا ہوں ہولے ہولے سوچ رہا ہوں

قبرستان کے اندر میں یہ لیٹرین کس نے بنوایا

کیوں بنوایا

شاید رات میں مردے اٹھ کر اسکے اندر جاتے ہونگے حاجت پوری کرتے ہونگے

یا پھر سگرٹ پینے والے لڑکے اندر جاتے ہونگے

خاکی وردی گھر والوں سے چھپ کر سگرٹ پیتے ہونگے

ایک کنارے ادب کی ملکہ سب کچھ بیٹھی دیکھ رہی ہے

آگ کا دریا ، چاندنی بیگم ، شیشے کا گھر لکھنے والی

عینی آپا سوچ رہی ہے

میرا قاری کیوں آیا ہے

شاید اسکو گوتم ، شنکر ، طلعت نے الجھایا ہوگا

یا پھر اسکو خیابان کی چمپا نے پگلایا ہوگا

یا پھر اس پاگل لڑکے نے شعور کی رو کو چھیڑا ہوگا

یا پھر اس نے آگ کا دریا آدھا پڑھ کر چھوڑا ہوگا

فلسفیانہ باتیں سن کر سارے مردے سوچتے ہونگے

کوئی اپنی خواب گاہ کو چھوڑ کے آخر کیوں آیا ہے

میں بھی بیٹھا سوچ رہا ہوں

اتنی رات کو کیوں آیا ہوں ۔

عاصم بدر

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(355) ووٹ وصول ہوئے

Batla House by Aasim Badr - Read Aasim Badr's best Shayari Batla House at UrduPoint. Here you can read the best poetry Batla House of Aasim Badr. Batla House is the most famous poetry by emerging poet, Aasim Badr. People love to read poetry by Aasim Badr, and Batla House by Aasim Badr is best among the poetry collection by new poet Aasim Badr.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Aasim Badr. On this page, you can read Batla House by Aasim Badr. Batla House is the best poetry by Aasim Badr.

Read the Aasim Badr's best poetry Batla House here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Aasim Badr, regard it as the best poetry Batla House of Aasim Badr.

We recommend you read the most famous poetry, Batla House of emerging poet Aasim Badr, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.