RAJ DULARA By AMEER FAROOQABADI

RAJ DULARA is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, AMEER FAROOQABADI. You can also read more poetries of AMEER FAROOQABADI on this page of UrduPoint.

راج دلارا

امیر فاروق آ بادی

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

(استاد محترم اسلم صاحب کی سبکدوشی کے موقع پر)

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

ہر کسی کی آنکھوں کا تارا

چھوٹے بڑے سب کا سہارا

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

یاں ہیڈ ماسٹر اور ڈپٹی کا دفتر ہے

مگر دونوں میں تُو ہی افسر ہے

مرید ہیں سب تیرے ، تو پیر برتر ہے

سب ڈرتے تجھ سے ،یہ کیسا منتر ہے

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

تیرے شاگرد انجینئر بنے ، افیسر بنے

پائلٹ ، ڈاکٹر او ر ٹیچر بنے

ڈپٹی ، کیپٹن ، اور ایڈیٹر بنے

پرو فیسر ،شاعر اور دیگر بنے

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

رازوں میں یہی اک راز تھا

تیرے پاس تقدیر یںبدلنے کا ساز تھا

تُو شاہین تھا شہبا ز تھا

ہم سب کو تجھ پہ ناز تھا

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

توُجب بھی کلاس میں آتا تھا

بڑی دلجمعی سے پڑھاتا تھا

پھر سبق نہ جس کو آ تا تھا

تو ٹھُڈے مکوں کا مینہ برسا تا تھا

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

سکول میں باغ باغیچے د یکھو

رنگ برنگے کھُلے دریچے دیکھو

کمروں میں لگے کنگے شیشے د یکھو

کمال تیرا ہے ا وپر دیکھو نیچے دیکھو

جا رہا ہے سکول کا راج دلار ا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

تیرا باورچی خانہ تیری یاد د لائے گا

مزے مزے کے پکوان کون پکوائے گا

تیرا کک عملہ دل میں حسین سپنے بسائے گا

ایسا پیار ا رہبر پھر کب آئے گا

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

بڑے اچھے تھے تیرے یار پیارے

وہ تھے گنتی میں صرف چار پیارے

گھومتے تیرے آگے پیچھے د لدار پیارے

لگتے مصروف تھے مگر رہتے بےکار پیارے

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

ایک فوجی بنا پھرتا تھا بڑا دلیر

گر ل سکولوں میںجا کر بنتا تھا شیر

ایک دن آگیا تیرا اس پر پھیر

دو منٹوں میں تُونے بنا دیا اس کو بھیڑ

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

کام کیے تُونے بڑے مثالی

ہر طرف پودوں پر آئی ہریالی

مہکی پھولوں پر خوشبو اور لالی

مگر آدھے ٹیچر بن گئے مالی

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

گیٹ سے لے کر د یوارں تک

سکول چمکایا تُو نے پھواروں تک

کھِلے پھول یاں بہاروں تک

قائم کیا نظم و ضبط ساروں تک

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

جانتا تھا تُو گُر ٹیبل سازی کے

قربان میں تیری شہبازی کے

بڑے خوب تھے فیصلے قا ضی کے

ایم اے انگریزی کوملے پیریڈ ریاضی کے

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

اک اینکرنے آ کر ماری لاف یاں

پھر طبیعت کی تُونے اس کی صاف یاں

جب کرایا تُونے اسے طواف یاں

آ گئے یاد اسے اپنے ا سلاف یاں

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

ہر ٹیچر سے چلتی تھی تیری چھیڑ

کسی کو کہتا گنجا ،کسی کو تیتر بٹیر

کسی کو رانا پھول ،کسی کو گوڈ ا پھیر

کسی کو د ہشت گرد ،کسی کو کا لا شیر

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

سکول میںنیا ہیڈ ماسٹر جب آیا

سب کاعجب تعارف تونے کروایا

کسی کو کہا ہتھوڑا، کسی کو بلبل مایا

کسی کو ینگر شاہ،کسی کو تا یا

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

تُو لیڈر ایس ای ایس پنجاب تھا

تیر ا ہر نعرہ لاجواب تھا

" مقامِ ٹیچر کی بحالی" تیرا خواب تھا

زمانے میں میں تُو، بندہ نا یاب تھا

جا رہا ہے سکول کا راج دلارا

سب کا دلبر سب کا پیار ا

یاد آﺅ گے تم در و دیوار کو

ہم ترسیں گے تیری چہکا ر کو

الوداع کرتے ہیں سچے یار کو

یاد رکھنا امیر فاروق آبادی کے اشعار کو

سلم صاحب کے لیے ایک قطعہ پیش خدمت ہے

تو ہے اس بزم کا دولہا اور سلیم ہے شربالا

ساری سروس جس نے ورکشاپ کو سنبھالا

دیتا نہ کسی کو سَنی ہتھوڑا لگا کے رکھتا تالا

پڑتال کرے رجسٹر کی یاد کروائے خالا

شاعر امیر فاروق آبادی

امیر فاروق آ بادی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1036) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

RAJ DULARA by AMEER FAROOQABADI - Read AMEER FAROOQABADI's best Shayari RAJ DULARA at UrduPoint. Here you can read the best poetry RAJ DULARA of AMEER FAROOQABADI. RAJ DULARA is the most famous poetry by emerging poet, AMEER FAROOQABADI. People love to read poetry by AMEER FAROOQABADI, and RAJ DULARA by AMEER FAROOQABADI is best among the poetry collection by new poet AMEER FAROOQABADI.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of AMEER FAROOQABADI. On this page, you can read RAJ DULARA by AMEER FAROOQABADI. RAJ DULARA is the best poetry by AMEER FAROOQABADI.

Read the AMEER FAROOQABADI's best poetry RAJ DULARA here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet AMEER FAROOQABADI, regard it as the best poetry RAJ DULARA of AMEER FAROOQABADI.

We recommend you read the most famous poetry, RAJ DULARA of emerging poet AMEER FAROOQABADI, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.