Youm E Yakjehti Kashmir By Chand Fatima

Youm E Yakjehti Kashmir is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Chand Fatima. You can also read more poetries of Chand Fatima on this page of UrduPoint.

یومِ یکجہتیِ کشمیر

چاند فاطمہ

سبزہ زار پہاڑوں کی بات کرتا ہوں

رنگیں نظاروں کی بات کرتا ہوں

جس کے آنگن میں ہے جنت کا سماں یاروں

میں تو کشمیر کی پُر کیف بہاروں کی بات کرتا ہوں

جس کی ندیوں میں نغمے ہیں برپا

جس کی پھولوں کی خوشبو سے معطر ہے صبا

جس کی دھرتی پہ مجھے ملتا ہے ماں جیسا لمس

میں تو کشمیر میں لگے بازاروں کی بات کرتا ہوں

اس کی بہاروں میں گولیوں کی کھنک دکھتی ہے

اس کی ندیوں میں خون کی دھنک دھکتی ہے

اس کی پُر نور فضاؤں پہ خزاں چھائی ہے

میں تو کشمیر کے اجڑے دیاروں کی بات کرتا ہوں

میرے اس دیس میں ظلم اور جبر بھی ہے

کھودی اک ماں نے ہاتھوں سے بیٹے کی قبر بھی ہے

میں تو اُن ماؤں کے سہاروں کی بات کرتا ہوں

میں تو کشمیر میں درد کے ماروں کی بات کرتا ہوں

جیتی ہے وہ بھی جس کا بھائی مرا

زندہ ہے وہ بھی جس کا سرتاج چھینا

آبرویں گھر بار لٹا کر پھر بھی

کہتی ہے کشمیر تجھ پہ ہے سب کچھ قرباں

میں تو اُن دلیروں کی بات کرتا ہوں

یکجہتی کا اظہار تو سبھی کرتے ہیں

اُٹھا کر جھنڈے قافلے نکلتے ہیں

کچھ دنوں تک یہ سلسلہ عام ہوتا ہے

پھر اچانک ہی جذبوں کو سلا دیتے ہیں

میں تو کشمیر کے ناروں کی بات کرتا ہوں

میں یہ چاہتا ہوں اے دیس مرے

تیری ان اجڑی بہاروں کو میں پھر سے لاؤں

تیری مائیں کبھی سرےِ بازار نہ ہوں

تیرے بچے ناخواندگی سے شرمسار نہ ہوں

مگر افسوس کہ ایسا کہاں ممکن ہے؟

میں نے کائنات کے حاکموں کو سدا دی ہے

میں نے رو رو کے دہلیز بھی ہلا دی ہے

کوئی نہیں جس نے میرے درد کی دوا کی ہے

سب نے ہی مجھ کو صبر کی صالح دی ہے

اب میں تھک ہار کےچوکھٹ پڑا ہوں یا رب

در بدر ٹھوکریں کھا کے گرا ہوں یا رب

تو کسی ماں کی دواؤں کو کر لے قبول

میرے دیس میں امن کے کھلا دے تو پھول

یاروں نے دیا ہے کشمیر کو جنت کا نام

تیرا فرمان ہے جنت ہے کافر پہ حرام

الٰہی ہم تو ہیں تیرے غلام

اپنے حبیب کے صدقے یہ جنت دے دے انعام ،یہ جنت دے دے انعام

آمین،،،،،، یا رب العا لمین

چاند فاطمہ

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(317) ووٹ وصول ہوئے

Youm E Yakjehti Kashmir by Chand Fatima - Read Chand Fatima's best Shayari Youm E Yakjehti Kashmir at UrduPoint. Here you can read the best poetry Youm E Yakjehti Kashmir of Chand Fatima. Youm E Yakjehti Kashmir is the most famous poetry by emerging poet, Chand Fatima. People love to read poetry by Chand Fatima, and Youm E Yakjehti Kashmir by Chand Fatima is best among the poetry collection by new poet Chand Fatima.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Chand Fatima. On this page, you can read Youm E Yakjehti Kashmir by Chand Fatima. Youm E Yakjehti Kashmir is the best poetry by Chand Fatima.

Read the Chand Fatima's best poetry Youm E Yakjehti Kashmir here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Chand Fatima, regard it as the best poetry Youm E Yakjehti Kashmir of Chand Fatima.

We recommend you read the most famous poetry, Youm E Yakjehti Kashmir of emerging poet Chand Fatima, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.