Sadness By Farah Bhutto

Sadness is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Farah Bhutto. You can also read more poetries of Farah Bhutto on this page of UrduPoint.

بے بسی

فرح بھٹو

میں ڈوب گیا ہوں

لوگوں

تمہیں اب ڈوب

مرنا ہے

پچھتاوے کے

سمندر میں

شرم سے

ڈوب مرنا ہے

میں بھی اپنے

پاپا کی

آنکھوں کا

تارہ تھا

مجھے بھی

میری ماما نے

بڑے پیار سے

پالا تھا

میری نھنھی

آنکھوں میں

بڑے پیارے

سپنے تھے

مجھے جان

سے پیارا

رکھتےمیرے

جو اپنے تھے

بڑا ظالم ہے

وہ حکمراں

جسے وطن

ملا ہے میرا

لاشیں گرا کر

سب کی

ڈال کر

بیٹھا ہے ڈیرا

ہم لڑتے ہیں

اور مرتے ہیں

دنیا خاموش

تماشائی ہے

ٹی وی پر بس

دکھلاتے ہیں

ہمیں موت

کیسے آئی ہے

میں وہ معصوم

پرندہ ہوں

جسے آذادی کی

خواہش تھی

مجھے اپنی پناہوں

میں لے لو

بس اتنی تو

فرمائش تھی

پر انساں بہت

ہی ظالم ہیں

ہمیں منجھدار

میں تنہا

چھوڑ دیا

کوئی سرحد نہ

کھولی مجھ کو

موجوں کے حوالے

چھوڑ دیا

میں روتا تھا

کرلاتا تھا

میری ماں

بے بسی سے

دیکھتی تھی

میرا بھائی بھی

تو بچہ تھا

ہم دونوں تھے

کمزور بہت

میری ماں بھی

آخر بہہ گئی

کوئی بھی

مدد کو نہ آیا

اے دنیا والوں

بتاؤں ذرا

میری موت سے

تم نے کیا پایا

اب روتے ہو

چلاتے ہو

میری تصویریں لگاتے ہو

کیا اب میں

واپس آؤں گا؟

میں خدا کو

بتلاؤں گا

تم کیسے ظالم

ہو لوگوں

تم اپنے اپنے

سینوں میں

پھتر لے کر

گھومتے ہو

تم ہر احساس

سے عاری ہو

میری دعا ہے

یہ پھر بھی

جیسی مجھ

پر گزری ہے

زندگی !

اس طرح کبھی

نہ تم پر بھاری ہو

زندگی!

اس طرح کبھی

تم پر نہ بھاری ہو

شاعرہ : فرح بھٹو

فرح بھٹو

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1096) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

Sadness by Farah Bhutto - Read Farah Bhutto's best Shayari Sadness at UrduPoint. Here you can read the best poetry Sadness of Farah Bhutto. Sadness is the most famous poetry by emerging poet, Farah Bhutto. People love to read poetry by Farah Bhutto, and Sadness by Farah Bhutto is best among the poetry collection by new poet Farah Bhutto.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Farah Bhutto. On this page, you can read Sadness by Farah Bhutto. Sadness is the best poetry by Farah Bhutto.

Read the Farah Bhutto's best poetry Sadness here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Farah Bhutto, regard it as the best poetry Sadness of Farah Bhutto.

We recommend you read the most famous poetry, Sadness of emerging poet Farah Bhutto, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.