Phir Sham Hui By Khawaja Imtiaz Kavish

Phir Sham Hui is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Khawaja Imtiaz Kavish. You can also read more poetries of Khawaja Imtiaz Kavish on this page of UrduPoint.

پھر شام ہوئی

خواجہ امتیاز کاوشؔ

پھر شام ہوئی، دل ڈوبا ہے

آغوش میں اپنی لے کر کے اک عمر کا وعدہ ٹوٹا ہے

جو جان نچھاور کرنی تھی

جو گلیوں خون بہانا تھا

جو آنسو جان کے کاغذ پر شبنم بن کر چھلکانا تھا

وہ جان کہی ہم کھو بیٹھے

وہ خون رگوں میں جم آیا

وہ آنسو آنکھ میں پتھر بن اک صبر ہوا اک ضبط ہوا

یہ جسم کہ اب تھک ہار گیا

بیمار ہوا، بیمار گیا

یہ جسم کہ اک برفیلی رُت میں آگ کا شعلہ ہوتا تھا

یہ جسم کہ اک تاریک زماں میں تاک میں روشن تارا تھا

یہ جسم کہ اک بیزار چمن میں کلیاں، گل مہکاتا تھا

پر اب کچھ ایسا ہے پیارے

وہ جسم نہیں وہ جان نہیں

رونے کا بھی امکان نہیں

یہ جسم سہارے کھو بیٹھا

یہ جان کنارے آئی ہے

دن روشن ہے اور اس دن میں

بس تاریکی چھائی ہے

پھر شام ہوئی تو سوچا ہے

ان خوابوں کو گلزاروں کو

ان لوگوں کو ان یاروں کو

وہ خواب کہ اپنی تعبیریں ہنستے ہنستے بتلاتے تھے

وہ خواب کہ جگمگ جگمگ تھے

ان آنکھوں میں ان اشکوں میں

وہ جن سے ہم نے ان آنکھوں کو خواب دکھائے تھے دن میں

ان لوگوں کا ان یاروں کا کیا کہنا ہے کیا لکھنا ہے

وہ لوگ تو اب ہم کھو بیٹھے

وہ یار پرائے ہو بیٹھے

وہ خواب کہ سارے ٹوٹ گئے

وہ دوست پرانے چھوٹ گئے

پھر شام ہوئی تو یاد آئے

وہ لوگ بہت وہ یار بہت

وہ آنکھوں کے گلزار بہت

وہ اپنے ہی غمخوار بہت

اے شام ذرا تو ان سے کہہ

تم یاد بلا کے آتے ہو

اس تنہائی کے میلے میں

کچھ گیت انوکھے گاتے ہو

ہم کیسے اپنی بات کہیں

تم دور بہت ہو پاس نہیں

بیمار ہے دل بیمار ہیں ہم

اور ایسے میں کچھ آس نہیں

خواجہ امتیاز کاوشؔ

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(228) ووٹ وصول ہوئے

Phir Sham Hui by Khawaja Imtiaz Kavish - Read Khawaja Imtiaz Kavish's best Shayari Phir Sham Hui at UrduPoint. Here you can read the best poetry Phir Sham Hui of Khawaja Imtiaz Kavish. Phir Sham Hui is the most famous poetry by emerging poet, Khawaja Imtiaz Kavish. People love to read poetry by Khawaja Imtiaz Kavish, and Phir Sham Hui by Khawaja Imtiaz Kavish is best among the poetry collection by new poet Khawaja Imtiaz Kavish.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Khawaja Imtiaz Kavish. On this page, you can read Phir Sham Hui by Khawaja Imtiaz Kavish. Phir Sham Hui is the best poetry by Khawaja Imtiaz Kavish.

Read the Khawaja Imtiaz Kavish's best poetry Phir Sham Hui here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Khawaja Imtiaz Kavish, regard it as the best poetry Phir Sham Hui of Khawaja Imtiaz Kavish.

We recommend you read the most famous poetry, Phir Sham Hui of emerging poet Khawaja Imtiaz Kavish, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.