Tauba Shikan By Mehr Liaqat Gunpal

Tauba Shikan is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Mehr Liaqat Gunpal. You can also read more poetries of Mehr Liaqat Gunpal on this page of UrduPoint.

توبہ شکن

مہر لیاقت گنپال

مِہر تیری کتابوں کے سبھی ورقے شکن بابا

بھلے آدم بھلے حوا بھلے سارا ذمن بابا

نرا تکرار کرتا ہوں نری تقریر کرتا ہوں

سخن میرا دہن میرا نہیں میرا لہن بابا

پھنسا کچھ مسلک و ممبر پھنسا کچھ میں کتابوں میں

درندوں میں گھرا جیسے کسی جنگل ہرن بابا

اتر کے دیکھ تو مالک میری آنکھوں کے پانی میں

پھنسی نیا بھنور میں ہے پھنسا چندا گہن بابا

کہیں لات و مناتی ہوں کہیں میں سومناتی ہوں

کہیں میں بت گری ٹھہرا کہیں میں بت شکن بابا

یہاں مسجد بھی روتی ھےیہاں بھگوان بھی روئے

یہاں روتے سبھی دیکھے کنہیا بھی کشن بابا

چکایا سود سے پھر بھی ختم نہ ہو سکا جاناں

ذرا سرکا کے دیکھو تو میرا قرضی کفن بابا

سہاگن بن بیاہی سی بھرو مٹی میرے سر میں

کہاں میری سگائی ہو کہاں میرےشگن بابا

کسی افغانیہ جنگ کی طرح ہیں حسرتیں میری

نہیں دیکھے نہیں دیکھے نہیں دیکھےامن بابا

سنا تھا لگ نہیں سکتی کبھی بھی آگ پانی میں

میری گنگا میری جمنا لگی کیسی اگن بابا

ترستی رہ گئی صبح میری مالک کے سورج کو

غریبِ رات کو جس کی نہیں پہنچی کرن بابا

سبھی تختِ نصر وقت عصر تاراج ہوتے ہیں

لو تختِ دار آیا ہوں میں تختِ تاب وتن بابا

قدم بوسی جو واجب تھی تبھی پلکیں بچھا ئے میں

تیرے دربار تک آیا مِہر زخمی بدن بابا

مصلے ّ ہی مصلےّ ہیں نہیں پلےّ میرے کچھ بھی

خزاں حملِ حمورابی خزاں عملِ چمن بابا

میری حیرت کو کافی ہے وہ قصہ عشقِ شیریں کا

لیے تیسہ بنا فرہاد کیسےکوہ کن بابا

بڑھاپا یوں زلیخا کا کہے دربارِ یوسفؑ میں

نہیں ھوتی نہیں ھوتی کبھی بوڑھی لگن بابا

مِہر جو قیس سے پوچھے تیری لیلیٰ تو کالی ہے

کہا اس نے یہ دل کی انجمن ہے انجمن بابا

ادب سیکھا نہیں جاتا کسی مکتب میں جانے سے

دلِ مکتب میرا کعبہ دلِ مسجد مگن بابا

تیرامحرم کلیجے میں مگر ہے عقل بھیجے میں

کلیجے کی کلیجے سے بھلا کیسی چبھن بابا

فدائے ما دل و جاناں گدائے یار کی خاطر

کئی کوہ قاف چھانے ہیں کئی شام و یمن بابا

شرم تیرا موکل ہے دھرم تیرا توکل ہے

توکل جو کرے کوئی نہیں اس کو دکھن بابا

توکل میمؐ پہ ہے تو الف کو پا لیا تو نے

وگرنہ تو کسی ارتھی پہ سادھو کا بھجن بابا

کئے دل کے گگن زخمی دلم تم باز نہ آئے

نہ چھوڑے مسجد و مندر نہ چھوڑے پنجتن بابا

مِہر وعدہ خلافی کی کہانی پوچھ نہ مجھ سے

میں ہوں توبہ شکن بابا میں ہوں توبہ شکن بابا

اذانِ مِہر سے

مِہر لیاقت گنپال

مہر لیاقت گنپال

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1287) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

Tauba Shikan by Mehr Liaqat Gunpal - Read Mehr Liaqat Gunpal's best Shayari Tauba Shikan at UrduPoint. Here you can read the best poetry Tauba Shikan of Mehr Liaqat Gunpal. Tauba Shikan is the most famous poetry by emerging poet, Mehr Liaqat Gunpal. People love to read poetry by Mehr Liaqat Gunpal, and Tauba Shikan by Mehr Liaqat Gunpal is best among the poetry collection by new poet Mehr Liaqat Gunpal.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Mehr Liaqat Gunpal. On this page, you can read Tauba Shikan by Mehr Liaqat Gunpal. Tauba Shikan is the best poetry by Mehr Liaqat Gunpal.

Read the Mehr Liaqat Gunpal's best poetry Tauba Shikan here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Mehr Liaqat Gunpal, regard it as the best poetry Tauba Shikan of Mehr Liaqat Gunpal.

We recommend you read the most famous poetry, Tauba Shikan of emerging poet Mehr Liaqat Gunpal, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.