Mujhe Kuch Likhna Hai By Younas Jasra

Mujhe Kuch Likhna Hai is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Younas Jasra. You can also read more poetries of Younas Jasra on this page of UrduPoint.

مجھے کچھ لکھنا ہے

یونس جسرا

اک تڑپ بڑھے جا رہی ہے

اک بے چینی کھائے جا رہی ہے

کیوں بھلا! لگتا ہے مجھے کچھ لکھنا ہے

کس پہ کس کے لیے اور کیوں لکھنا ہے

پوری کائنات، کائنات کے ذرے ذرے پہ لکھنا ہے

تم تو کہتے ہو اک شخص ہی کائنات ہے میری

بتاؤ بھلا اس پہ کتنا کچھ لکھنا ہے

ہاں ہاں وہ تو ہے ہی سہی مگر

مجھے اور بھی بہت کچھ لکھنا ہے

باقی سب تو ٹھیک ہے

اس کچھ کی فکر کھائے جا رہی ہے

وہ جو کل کائنات ہے میری

اس کی یاد بھی ستائے جا رہی ہے

اب کیا لکھوں، کیسے لکھوں،کیوں لکھوں

بات پھر وہیں آ کے اٹک جاتی ہے

مگر مجھے یہ گُتھی سلجھا کے کچھ لکھنا ہے

ہاں لکھنا ہے، کسی کے لیے نہیں

خود کے لیے کچھ لکھنا ہے

اور یہ خود تم ہو، میں ہوں، ہم سب ہیں

ہم ہی سب سے بڑا راز ہیں، ہمیں خود کو پانا ہے

یہ سب کیسے ہو گا!

ڈھونڈ نکالنا ہے بھلا جیسے ہو گا

کوئی سمجھے تو ہر شخص کی یہی کہانی ہے

من میں موجوں کی روانی ہے

یہی تو ہے، جو تنگ کرتی ہے

ورلڈ وار ٹو جیسی جنگ کرتی ہے

جذباتوں کی رو میں کہیں بہہ نہ جاؤں

مجھے یہ بھرم رکھتے ہوئے کچھ لکھنا ہے

ہمیں خود کو زندہ رکھنے کے لیے کچھ لکھنا ہے

زندہ رہیں گے تو سمجھ پائیں گے

وہ کچھ کیا ہے جس پہ لکھنا ہے

زندگی ہی تو ہے، یہ کیا ہے!

یہ موجوں کی اک روانی ہے

اسی لیے تو جینے کی ٹھانی ہے

تیرے ساتھ گزرے گی تو لافانی ہے

تیرے بغیر گزرے گی تو آنی جانی ہے

یہ صرف میری نہیں ہم سب کی کہانی ہے

جینے سے کہیں زیادہ مشکل ہے گزارنا ہے اس کو

چلو سوچو پھر جینی ہے یا گزارنی ہے

گزار نہ سکو گے مشکل ہے سنوارنا اس کو

اگر جی نہ سکے تو مشکل ہے پانا اس کو

چلو عہد کرتے ہیں جئیں گے اسے

صندل سا تو پانی ہے پئیں گے اسے

چلو پھر، بات الجھاتے نہیں

یہ الجھی ڈوریں سلجھاتے ہیں

یہ اور کچھ بھی نہیں بس موجوں کی روانی ہے

اب تو عہد کر لیا ہم نے، مانتے ہیں تلخ ہو گی

ہمیں کیا ہم نے تو جینے کی ٹھانی ہے

ہم کیوں رسوا کریں اسے

قدرت کی اک انمول نشانی ہے

بس موجوں کی ایک روانی ہے

تیرے ساتھ گزری تو لافانی

تیرے بغیر تو آنی جانی ہے

ہاں ہم نے تو جینے کی ٹھانی ہے

بس اتنی سی کہانی ہے

یونس جسرا

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(472) ووٹ وصول ہوئے

Mujhe Kuch Likhna Hai by Younas Jasra - Read Younas Jasra's best Shayari Mujhe Kuch Likhna Hai at UrduPoint. Here you can read the best poetry Mujhe Kuch Likhna Hai of Younas Jasra. Mujhe Kuch Likhna Hai is the most famous poetry by emerging poet, Younas Jasra. People love to read poetry by Younas Jasra, and Mujhe Kuch Likhna Hai by Younas Jasra is best among the poetry collection by new poet Younas Jasra.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Younas Jasra. On this page, you can read Mujhe Kuch Likhna Hai by Younas Jasra. Mujhe Kuch Likhna Hai is the best poetry by Younas Jasra.

Read the Younas Jasra's best poetry Mujhe Kuch Likhna Hai here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Younas Jasra, regard it as the best poetry Mujhe Kuch Likhna Hai of Younas Jasra.

We recommend you read the most famous poetry, Mujhe Kuch Likhna Hai of emerging poet Younas Jasra, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.