ڈیمانڈاور کاروباری سرگرمیوں کومحدود کرنے سے 5500ارب روپے کاریونیو ٹا رگٹ پورا نہیں ہوگا: میاں زاہد حسین

خسارہ کم کرنے کے لئے پیداوار ختم کرنا کہاں کی عقلمندی ہے، وزیر اعظم دورہ چین میں ایران کی طرز پر سیکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوشش کریں

پیر 7 اکتوبر 2019 19:42

ڈیمانڈاور کاروباری سرگرمیوں کومحدود کرنے سے 5500ارب روپے کاریونیو ٹا رگٹ پورا نہیں ہوگا: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں اور ڈیمانڈ کو محدود کرکے معاشی استحکام کے حصول کی پالیسی نا قا بل عمل ہے۔ آئی ایم ایف کی ایماء پر مارکیٹ میں ڈیمانڈ کا گلا گھونٹا جا رہا ہے جس سے صنعتی پیداوار کی مانگ کم ہو گئی ہے اورلا رج اسکیل انڈسٹری بند ہو رہی ہے جس سے روز بروز بے روزگاری اوربے چینی پھیل رہی ہے۔

مانیٹری پالیسی کو ہر مسئلے کا حل سمجھنے والوں نے شرح سود کو اتنا بڑھا دیا ہے کہ اس سے کاروباری برادری کی رہی سہی امید بھی ختم ہو گئی ہے اور وہ اب کاروبار کو دیوالیہ پن سے بچانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے ملک میں تیل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں جبکہ بجلی کی قیمت میں دو دن میں دو بار اضافہ کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیاہے جس سے کاروبار کی لاگت مزید بڑھ جائے گی اور عوام کو مزید بوجھ اٹھانا پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ کاروباری برادری مزید صبر نہیں کر سکتی کیونکہ انھیں کافی عرصہ سے یقین دہانیاں کروائی جا رہی ہیں مگر ماحول کو سازگار بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کو ریفنڈ کی ادائیگی اس طرح تیزی سے نہیں کی جا رہی ہے جیسا کہ اعلان ہوا تھا جسکی وجہ سے انھیں سرمائے کی قلت کا سامنا ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ اعلیٰ سطح پرنہا یت مناسب اوربروقت فیصلے کئے جا رہے ہیں مگر بیوروکریسی ان پرعمل کرنے کو تیار نہیں جبکہ دوسری طرف پرجوش احتسابی عمل کو معیشت سے زیادہ اہم سمجھنے کی غلطی پورے جوش و خروش سے دہرائی جا رہی ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔

بجٹ خسارہ کم کرنے کے لئے پیداوار کو محدود کرنا آئی ایم ایف کا ایسا نسخہ ہے جو ہمیں بہت جلد دوبارہ کشکول اٹھانے پر مجبور کر دے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان نے کاروباری برادری کوصورتحال بہتر کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جو خوش آئند ہے جس پر جتنی جلدی ممکن ہو عمل کیا جائے تاکہ بیروزگاری اور بے چینی کم کی جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین ماہ رواں میں میچ متوقع ہے جسکی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ممکنہ سیاسی کشیدگی سے سب سے زیادہ ملکی نقصان معیشت اور عوام کا ہوگا۔وز یر اعظم عمران خان کے دورہ چین میں کوشش کی جانی چاہئے کہ ایرا ن کی طر ز پر سیکڑوں ارب ڈالر کی چائینیز انویسٹمنٹ پاکستان آسکے تاکہ IMFپر انحصار ختم ہوسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب