پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں معمولی تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری میں 8ارب2کروڑ20لاکھ روپے بڑھ گئے

پیر 13 جنوری 2020 21:43

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں معمولی تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری میں 8ارب2کروڑ20لاکھ روپے بڑھ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باعث اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر معمولی تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس11.62پوائنٹس کے اضافے سے 43218.67پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 53.57فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ہوا لیکن مہنگے شیئرز کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری میں 8ارب2کروڑ20لاکھ روپے بڑھ گئے اورکاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 8.48فیصدکم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور ملکی سیاسی ومعاشی صوتحال کے پیش نظر فیصلہ کرنے میں بے یقینی کا شکار رہے جس کے نتیجے میں اتار چڑھاؤ کا رجحان ریکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 43450.40کی بلند اور 43037پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا لیکن مجموعی طور پر معمولی تیزی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس11.62پوائنٹس کے اضافے سے 43218.67پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس4.31پوائنٹس کے اضافے سی20032.51پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 37.47پوائنٹس کی کمی سی30020.56پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 195کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ157میں کمی اور12میں استحکام رہا ۔مہنگے شیئرز کی قیمتوں میں کمی زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 8ارب2کروڑ20لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر80کھرب 93ارب40کروڑ روپے ہوگیا۔

پیر کو36کروڑ61لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت3کروڑ39لاکھ شیئرزکم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت74روپے کے اضافے سے بڑھ کر8075روپے اورسروس انڈسٹریزکے حصص38.41روپے کے اضافے سے 906.74روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو اورسیپ ہائر فائبرکے حصص کی قیمتوں میں باترتیب116روپے اور42.70روپے کی کمی ہوئی جس سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت2204.01روپے اورسیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت811.30روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب، سمٹ بینک ،سلک بینک ،ٹی آر جی پاک،ٹی ایل پی کارپوریشن،فوجی فوڈز ،یونٹی فوڈز،فوجی سیمنٹ ،میپل لیف اورعسکری بینک کے شیئرز نمایاں رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..