سرحد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا حکومت کی جانب سے افغان درآمد شدہ اشیاء کی کسٹمز ڈیوٹی اور ویلیو کی کمی کے فیصلہ کا خیر مقدم

جمعہ 1 جنوری 2021 21:13

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا حکومت کی جانب سے افغان درآمد شدہ اشیاء کی کسٹمز ڈیوٹی اور ویلیو کی کمی کے فیصلہ کا خیر مقدم
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2021ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے حکومت کی جانب سے افغان درآمد شدہ اشیاء کی کسٹمز ڈیوٹی اور ویلیو کی کمی کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے اور اس اقدام سے پاک افغان باہمی تجارت فروغ حاصل ہوگا اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارتی و کاروباری سرگرمیوں میں بھی نمایاں تیزی آئے گی ۔ ایک مشترکہ بیان میں سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور ‘ سینئر نائب صد ر انجینئر منظور الٰہی اور نائب صدر جنید الطاف نے کہاکہ پاک افغان باہمی تجارتی حجم میں اضافہ کی گافی گنجائش موجود ہے تاہم انہوں نے حکومت پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کے لئے سنجیدہ کوششیں اور اقدامات کرے ۔

انہوں نے کسٹمز اتھارٹیز کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اعلامیہ کے مطابق افغان درآمد شدہ مصنوعات و اشیاء پر کسٹمز ڈیوٹی اور ویلیو میں کمی کے احکامات جاری کئے گئے جو کہ حکومت کی جانب سے ایک خوش آئند اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کلکٹریٹ کسٹمز آپریزمنٹ اینڈ فیسیلی ٹیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کلکٹر کسٹمزآپریزمنٹ پشاور محمد سلیم کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے پاک افغان باہمی تجارت کو فروغ دینے میں آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں پاک افغان تجارتی و اقتصادی اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے میں کافی مددگار ثابت ہوگی۔انہوں نے افغانستان کی حکومت پر بھی زور دیا ہے کہ پاکستان سے ایکسپورٹ ہونیوالی اشیاء پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹیزاورٹیکسز کی شرح میں بھی کمی لائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارتی حجم بہت کم ہے جس کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے اس ضمن میں اسلام آباد اور کابل کو پاک افغان تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کودور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی و کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی اور ملکی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان تجات میں بہتری و تیزی کے نتیجے میں پاکستانی مصنوعات ۹کی وسطی ایشیاء کے ممالک میں ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاک افغان تجارت کو بڑھانے کے لئے پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نئے معاہدہ سمیت تجارت سے متعلق پالیسیوں سمیت متعلقہ دیگر اقدامات بارے میں سرحد چیمبر اور بزنس کمیونٹی سے باہمی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے تاکہ ان پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آسکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..