پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال کے پہلے دن زبردست تیزی رہی

سرمایہ کاروں کی تیل وگیس شعبوںکے شیئرز کی خریداری میں بھرپور دلچسپی ،کے ایس ای100نڈیکس کی 44ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی

جمعہ 1 جنوری 2021 23:28

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال کے پہلے دن زبردست تیزی رہی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کلینڈرسال کے پہلے دن زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اورحکومت کی جانب سے گردشی قرضے کی ضمن میں توانائی شعبے میں ادائیگیوں کے توقعات پرسرمایہ کاروں کی جانب سے تیل وگیس شعبوںکے شیئرز کی خریداری میں بھرپور دلچسپی لی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100نڈیکس کی 44ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور انڈیکس 679.42پوائنٹس کے اضافے سی44434.80پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ52.70فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 97ارب55کروڑ11لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 11.13فیصد زائد رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں نے نئے سال کا ستقبال پرجوش انداز میں کرتے ہوئے نئی سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی لی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس44ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئی44870پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث44500،44600،44700اور44800کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 679.42پوائنٹس کے اضافے سی44434.80پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس404.01پوائنٹس کے اضافے سی18584.01پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس389.79پوائنٹس کے اضافے سی31169.49پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر406کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 214کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 178میں کمی اور14میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت80کھرب35ارب36کروڑ34لاکھ روپے سے بڑھ کر81کھرب32ارب91کروڑ45لاکھ روپے ہوگئی ۔حصص کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاو،ْ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 500روپے کے اضافے سی14ہزار500روپے اورکولگیٹ پامولو80روپے کے اضافے سی2980روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 37.51روپے کی کمی سی6627.50روپے اورباٹا پاک21.31روپے کی کمی سی1510.53روپے ہوگئی

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..