مسئلہ کشمیر کا حل...خطے میں امن کی ضمانت

مسئلہ کشمیر کا واحد حل یہی ہے کہ کشمیریوں کو انکا حق جو انکو اقوام متحدہ نے دیا ہے’ حق خود ارادیت‘ دیا جائے اور کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی سے کریں ورنہ ساری دنیا پر جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے

Naeem Ur Rehman Siddiqui نعیم الرحمن صدیقی بدھ 31 جولائی 2019

masla Kashmir ka hal, khittay mein aman ki zamanat
30 جولائی کو ایک بار پھر بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر واقع نیلم ویلی کے علاقے آٹھ مقام، تہجیاں، دوھنیال، سلخلہ، نوسیری، پنجکوٹ اور لیپہ ویلی میں سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں دو افراد شہید اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، بھارتی گولہ باری سے متعدد دُکانوں اور گھروں کو نقصان بھی پہنچا، پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گی جس کے نتیجے میں تین بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پاکستان فوج کی گولہ باری سے متعدد بھارتی فوجی ٹھکانے تباہ ہوگے.
پاکستان کی جانب سے ہمیشہ بھارت سے امن کی بات ہی کی گی اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات پاکستان کی جانب سے کیے گے جس میں کرتار پور راہداری کا منصوبہ،بھارت کو سلامتی کونسل کے لیے ووٹ دینا، ابھی نندن کی غیر مشروط رہائی، آزاد کشمیر میں عسکری تنظیموں پر پابندی، حافظ سعید کی گرفتاری جیسے اقدامات شامل ہیں، لیکن ان تمام اقدامات کے باوجود بھارت کی جانب سے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا گیا بلکہ ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گی جس کی حالیہ مثال وزیرستان اور بلوچستان میں بھارت کے تنخواہ داروں کی جانب سے پاک فوج پر حملے شامل ہیں جس میں پاکستانی فوج کے آفیسرز اور جوان شہید بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

بھارت خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار سے سخت پریشان ہے اور اسی پریشانی میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آیا ہے،افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی اہمیت کو امریکہ نے بھی تسلیم کرلیا ہے اور پاکستان سے افغانستان سے نکلنے کے حوالے سے مدد بھی مانگ رہا ہے یہ تمام صورتحال دیکھتے ہوئے بھارت حواس بختہ ہوچکا ہے اور افغانستان میں اُسکی سرمایہ کاری داؤ پر لگ چکی ہے اور کشمیر کے حوالے سے جس طرح امریکی صدر نے اپنا کردار ادا کرنے کی، اپنی اور بھارتی صدر کی خواہش کا اظہارِ کیا ہے اس سے بھی بھارت کو سفارتی محاذ پر سبکی ہوئی ہے اور امن کے حوالے سے پاکستان کے کردار کی عالمی سطح پر تعریف کی گی ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی بات کی ہے جس سے بھارت دور بھاگتا ہے۔عالمی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن کا قیام ایک خواب ہی رہے گا،مسئلہ کشمیر کا حل دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ دونوں ملک اربوں روپے جنگی اخراجات کی مد میں لگا دیتے ہیں اگر یہی رقم غربت کے خاتمے کے لیے صرف کریں تو جنوبی اشیاء یورپ کے برابر ہوسکتا ہے۔
مسئلہ کشمیر کا واحد حل یہی ہے کہ کشمیریوں کو انکا حق جو انکو اقوام متحدہ نے دیا ہے’ حق خود ارادیت‘ دیا جائے اور کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی سے کریں ورنہ ساری دنیا پر جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

masla Kashmir ka hal, khittay mein aman ki zamanat is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 31 July 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.