
پاکستان کو دنیا بھر میں تماشہ بنانے کی ضرورت کیا تھی
جمعرات 28 جنوری 2021

گل بخشالوی
عمران خان کا نام اپوزیشن نے یو ٹرن خان رکھا ہے تسلیم کر تے ہیں وہ یو ٹرن لیتے ہیں اس لئے کہ حکومت کے اتحادی بھوکے ہیں جب بھی ان کو مالی بھوک لگتی ہے تو الطاف حسین کی طرح منہ پھاڑ کر بولتے ہیں اس لئے ان کا منہ وزارتوں اور مراعات سے بند کرنا عمران خان کی مجبوری ہے اگر عمران خان کو فری ہینڈ مل جائے تو کل کے چوروں اور آج کی اپوزیشن کو لگ پتہ جائے!
پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے لیکن ان کی بولتی بند نہیں ہوئی فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ ہم عمران خان کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے اس لئے کہ وہ خود بے چین ہیں سڑکوں پر تما ش بینوں کا جم غفیر دیکھ کو لڈیاں ڈالنے والی اپوزیشن جب الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے آئی تو آنکھیں کھل گئیں اس لئے کہ وہاں تماش بین نہیں تھے بلکہ کچھ چوروں کے یار تھے ۔
(جاری ہے)
مریم بی بی نے غلط نہیں کہا وہ عمران خان کو اس کے قومی کردار میں جان گئیں ہیں لیکن مسلم لیگ ن کو زندہ رکھنے کے لئے ادھر ادھر کی بول رہی ہیں ،تحریک ِ عدم ِ اعتماد میں ناکامی کے بعد استعفوں کا ڈرامہ بھی ناکام رہا ، پاکستان بھر کی سڑکوں پر دوڑ دوڑ کر ، بول بول کر بھی عمران خان کی حکمرانی کی دیوار کو آخری دھکا دینے میں ناکام رہی ہیںاس لئے کہ پاکستان کے غیور عوام کو عمران خان کے چہرے میں ذوالفقار علی بھٹو نظر آ رہا ہے جیالوں کوبلاول زرداری سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ خود کو بھٹو ثابت نہ کر سکے وہ صرف اپنے نانا بھٹو اور عظیم ماں بے نظیر بھٹو کا نام کیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں!
عمران خان کی حکمرانی کہہ رہی ہے کہ اپوزیشن کو فری ہینڈ دو ان کی بے لگام زبانوں کو لگام دینے کی ضرورت نہیں اس لئے کہ ان کے چہروں سے شرافت کے نقاب اتر رہے ہیں ان کے چاہنے والے بھی جان گئے ہیں کہ ہمارے کند ھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنے کے بعد یہ کیا کھیل کھیلتے رہے ہیں قوم ان کا تماشہ تو تب دیکھے گی جب سینٹ کے انتخابات میں تحریک ِ انصاف کو برتری حاصل ہو گی تو مانڈی والے کی زبان بھی بند ہو جائے گی اس لئے کہ بلاول بھٹو اور ا س کے بابا
ایک زرداری سب پہ بھاری کے دعوے دار آصف علی زرداری نے جمہوریت کی روح کے لئے نیازی کو پاکستان کا وزیر ِ اعظم تسلیم کر لیا ہے اورتحریک عدم ِ اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ پیپلز پارٹی نے کچی گولیاں نہیں کھائیں ، مسلم لیگ ن کا دھوم سے جنازہ نکالنے کے لئے زرداری نے نواز شریف کے گردان مجھےکیوں نکالا پر اسی طرح مگر مچھ کے آنسو بہائے جیسے میاں ص صاحب نے محترمہ بے نظر بھٹو کی شہادت پر بہائے تھے۔ پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو نے کہا تھا جمہوریت بہتریں انتقام ہے اور وہ انتقام پیپلز پارٹی نے نواز شریف سے لے لیا ہے اور رہی سہی کثر نکالنے کے لئے آف علی زرداری کہہ رہے ہیں کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ۔ آف علی زرداری نے اپنی گولیاں کھیل کر اپنے کل کے لئے راستہ صاف کر لیا ہے وہ جانتے ہیں کہ نیازی کے خلاف تحریک ِ عدم ِ اعتماد کامیاب نہیں ہو سکتی لیکن اگر کامیاب ہو بھی جائے تو حکمرانی پھر بھی تحریک ِ انصاف اور خدائی مخلوق کی ہو گی اور بہت ممکن ہے جو تحریک ِ انصاف اپنے سرپرستوں کے ساتھ سوچ رہی ہے وہ ہی کچھ ہو جائے زرداری کی طرح مسلم لیگ ن کے بڑے بھی جان گئے ہیں اس لئے کہنے لگے ہیں ہم سینٹ کا الیکشن لڑ یں گے اگر اپوزیشن نے یہ ہی کچھ کرنا تھا تو پاکستان بھر کے عوام کو سڑکوں پر دوڑانے کی کیا ضرورت تھی، پاکستان کو دنیا بھر میں تماشہ بنانے کی ضرورت کیا تھی !!!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.