تیر و ترکش
منگل 18 فروری 2020

خامہ بدست کے قلم سے
#حکومتی منصوبے سست روی کا شکار کیوں؟ سپریم کورٹ
اس لیے کہ وزارتِ منصوبہ بندی ”منتخب“ عوامی نمایندے اسد عمر صاحب کے پاس اور خزانہ غیرمنتخب حفیظ شیخ صاحب کے پاس ہے اور سنا ہے دونوں کی ایک دوسرے سے ملاقات کی کوئی صورت نہیں۔
#اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے، صدر مملکت
اور آئے دن ہم جو وعدے کرتے ہیں، کشمیریوں سے وہ کون پورے کرے گا؟
#عوام کی پریشانی جائز، سفارش وکرپشن کلچر ختم کریں گے، گورنر پنجاب
زور کس پر ہوا، ”کریں گے“ پر۔
#چالیس نہیں چار سو لوگوں کے لیے پناہ گاہ بناوٴں گا، اسحاق ڈار
پناہ گاہ سے یاد آیا لندن میں سیاسی پناہ کے حوالے سے آپ کی درخواست کا کیا ہوا؟
#ن لیگ کا مارچ میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان۔
بڑی مخولیا ہوگئی ہے ن لیگ۔ نوازشہباز کے لندن جانے اور مریم نواز کے خاموش ہوجانے کے بعد۔
#آرمی چیف سے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور امریکی صدر کے نمایندے کی خصوصی ملاقاتیں۔
اس خبر سے لگتا ہے دونوں مہمان محض سیر سپاٹے کے لیے پاکستان نہیں آئے۔
75# فیصد پاکستانی اسلامی بینکاری کے حامی۔
باقی 25 فیصد کا پتا کریں کون لوگ ہیں۔
#پاکستان کی مدد کے لیے عالمی برادری آگے آئے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
آگے آئے نہ آئے، پاکستان کو آگے لگاناچھوڑ دے عالمی برادری تو بھی کافی ہوگا۔
#جنگیں بہت ہوچکیں، امریکا امن چاہتا ہے، زلمے خلیل زاد
بلے بھئی، چاہتیں امریکا بہادرکی!
#مہنگائی ہماری کوتاہی سے ہوئی، وزیراعظم کا اعتراف
اور کیا کیا ہوا آپ کی کوتاہی سے، وہ سب بھی آپ بتائیں گے یا کوئی ”اور“۔
#ترکی ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے، بھارت
کیوں آپ کو صرف امریکا برطانیہ کی مداخلت پسند ہے؟
#اپوزیشن کے پاس ان ہاوٴس تبدیلی اور نئے انتخابات کے آپشن موجود ہیں، بلاول
لیکن ان آپشنز کو استعمال کوئی اور کرے گا ناں!
# وزیراعظم کا سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں پانچ سال کی رعایت کی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ۔
جتنی مرضی رعایت لے لیں بالآخر ریٹائر تو ہونا ہی ہوگا سجناں کو۔
#پنجاب حکومت ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرے، وزیراعظم کی ہدایت
کچھ احباب کے نزدیک پہلے خود پنجاب حکومت میں آپریشن کی، بلکہ بڑے آپریشن کی ضرورت ہے۔
#ایم کیو ایم اور مصطفی کمال کو ساتھ بیٹھنا چاہیے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
بٹھانے والوں کو جب ضرورت ہوگی بیٹھ جائیں گے دونوں ساتھ۔
#ہم ظالم کے ساتھ کھڑے ہوئے تو کراچی میں لاشیں گرنا بند ہوئیں، مصطفی کمال
اسے اعتراف کہیں گے یا انکشاف؟
#فضل الرحمن پھر دھرنا دیں، کوئی نہیں روکے گا، پرویز خٹک
کوئی حد ہے آخر……
#منی بجٹ کے حوالے سے مجھے کوئی معلومات نہیں، اسد عمر
فکر نہ کریں قوم کو پتا ہے اس طرح کی معلومات کس کو ہوتی ہیں۔
#فضل الرحمن پر بغاوت کا مقدمہ بنانے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، شہبازشریف
اتنی دور بیٹھ کر کی گئی مذمت کا کیا فائدہ مولانا کو؟
#نوازشریف اور چودھری نثار کا باہمی ملاقات سے انکار۔
اس انکار کا مطلب میاں صاحب کا نہ صرف پاکستان بلکہ سیاست میں بھی واپسی کا کوئی ارادہ نہیں۔
#ترین اور خسرو بختیار کے دفاتر اور ملوں پر کب چھاپا مارا جائے گا؟ مریم اورنگزیب
یہ کام تو شاید آنے والی حکومت کرے، اگر دونوں اس میں شامل نہ ہوئے۔
#اپوزیشن کو ایک جگہ جمع کیا، کسی نے ساتھ نہیں دیا، مولانا فضل الرحمن
خاطر جمع رکھیں، آیندہ بھی ساتھ نہیں دیں گے۔
#ٹرکوں پر دلکش نقش ونگار بنانے والے فنکار مسائل کا شکار۔
اب تو صرف باتیں بنانے والے فنکاروں کے مسائل ہی حل ہوتے ہیں۔
#بجلی پر 226 ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے، وزارتِ توانائی
بجلی والوں سے پوچھیں اتنی سبسڈی لے کر بھی بجلی کیوں نہیں دے رہے؟
#آئی ایم ایف نے اگلی قسط کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی، وزارتِ خزانہ
آئی ایم ایف کی پہلی شرطیں پوری کرتے کرتے ہی آپ نے قوم کی چیخیں نکلوا دی ہیں، نئی شرطوں کی کون سی کسر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.