
6ستمبر یوم دفاع۔شہدا ہمارے محافظ
جمعہ 6 ستمبر 2019

میر افسر امان
(جاری ہے)
چونڈا سیا کوٹ کے مقام پر دنیا کی سب سے بڑی ٹینکوں کی لڑائی گئی۔
بھارت نے اس جنگ میں شکست کھائی۔ کیم کرن تک علاقہ پاکستانی فوج نے قبضہ کر لیا۔ پاکستان کی بحری فوج نے جس کے پاس اُس وقت صرف ایک سمبرین غازی تھی۔سمبرین غازی نے بھارت کے بمبئی بحری اڈے کی ناکہ بندی کیے رکھی۔ بھارت کے بحری جہاز اپنے اڈے سے باہر نکلے کی ہمت نہ کر سکے۔ صرف ایک سمبرین غازی نے پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کی۔ ۷ /ستمبر کوپاکستان کے بحری جہازوں نے دوارکا کی طرف بڑھے اور قلعہ نماطاقت ور بحری اڈا کو کو تباہ کر دیا گیا۔ بھارت کے حملے کے وقت واگا باڈر پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے ڈٹ حملہ وار بھارتی فوج کامقابلہ کیا۔ اس کے بعد ہماری بری فوج ٹینکوں کے ساتھ دشمن کی فوج کے سامنے پہنچی ۔پاکستان ایئرفورس کے سربراہ نور خان تھے۔ ان کی کمانڈ میں پاکستان ایئر فورس نے بھارت کی فضاؤں پر اپنا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ ۶۵ء کی جنگ کے وقت بھارت کے پاس۷۰۰/ لڑاکاطیارے تھے۔ جبکہ پاکستان کے ایک سو طیارے تھے۔ اس جنگ میں بھارت کے۱۱۰/طیارے پاکستان کے بہادر پائلٹوں نے تباہ کیے۔پاکستان کے صرف۱۹/ طیارے تباہ ہوئے۔ ستمبر کی جنگ میں فضاؤں پاکستانی طیاروں کا قبضہ تھا۔ لاہوریوں نے فضاؤں میں طیاروں کو پتنگوں کی لڑتے دیکھا۔امرتسر ۔واگہ باڈر پر پاکستانی ہوائی جہازوں نے پشاور کے ہوئی اڈے سے اڑ کر بھارت کے کئی ٹینگ تباہ گئے۔ اس کے بعدپاکستان کی ایئر فورس نے حلواڑہ ، آدم پوراور پٹھان کوٹ کے ایئر پورٹ پر حملہ کیا۔ ان اڈوں پر بھارت کے کئی ہوائی جہازوں کو تباہ کر دیا۔ پاکستان کے نامور پائلٹ ایم ایم احمد صاحب ستارہ جرأت نے ۷/ ستمبر کو ایک منٹ میں بھارت کے پانچ ہنٹرطیارے فضا میں تباہ کیے اورعالمی ریکارڈ قائم کیا۔ ایم ایم عالم نے کل ۹/ طیارے تباہ کیے اور۲/ کو نقصان پہنچایا۔ اس عالمی ریکارڈ پر ایم ایم احمد کو دو دفعہ ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔ ۶۵ء کی جنگ میں پاکستان کے پاس امریکی کیمبرہ ، سیبراور ایف زیرو ۴جہاز تھے۔ جبکہ بھارت کے پاس روسی ساختہ ہنٹر اور میگ جدید طیارے تھے۔ ۶/ سمبر کی جنگ ۱۷/ دن بعد۲۳ /ستمبر جنگ ختم ہوئی۔لال بہادر شاستری صاحب بھارت کے وزیر اعظم تھے۔ جن کو گھر میں پیار سے ننکو کہتے تھے۔ تاشقند میں ڈکٹیٹرایوب خان صاحب سے جنگ بندی مزاکرات کیے۔ مذاکرات کے بعد تاشقند میں ہی لال بہار شاستری فوت ہوگئے تھے۔ بھارت میں اب بھی ان کی موت کو سازش قرار دیتے ہیں۔ ۶۵ ء کی جنگ میں بھارت کا نعرہ” جے جوان۔ جے کسان“ تھا جبکہ پاکستان کا نعر ہ” اللہ اکبر“ ۔
بھارت کو اچھی طرح معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستانی قوم کے پاس اسلام کا جہاد فی سبیل اللہ کا فلسفہ موجود ہے جو اسے پہاڑوں سے ٹکڑا نے پر آمادہ کرتا ہے۔ بھارت کو تو اس لیے بھی معلوم ہے کہ مسلمانوں نے ان پر ایک ہزار سال حکمرانی کی ہے۔ اور دنیا کو بھی معلوم ہونا چاہیے کہ حضرت عمر کے دور میں دنیا ۲۲/ لاکھ مربع میل پر حکمرانی تھی۔ عیسائی مورخ تاریخی خیانت کرتے ہوئے ، اسکندر اعظم کو دنیا کا فاتح لکھتے ہیں جبکہ اس کی ۱۸/ لاکھ مربع میل پر حکمرانی کی تھی۔ حضرت عمر کی حکومت ۲۲ /لاکھ مربح میل پر حکمرانی تھی۔ اس طرح دنیا کے فاتح حضرت عمر ہیں نہ کہ سکندر اعظم۔مسلمانوں میں جزبہ جہاد ختم کرنے کے لیے عیسائیوں نے پہلے برصغیر میں غلام محمد قادیانی کاذب کو لگایا تھا۔ اس نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ دغا اور فریب سے مشہور کہ کہ قادیانی بھی دوسرے فرقوں کی طرح مسلمانوں میں ایک فرقہ ہیں۔ عام مسلمانوں کوورغلاہ جہاد ختم ہونے کا پرچار کیا اور برطانیہ میں اپنے آقاؤں کو لکھا کہ برصغیر کی لائبریرں میں نے اپنی کتابوں ں سے بھر دیں ہیں جس میں جہاد کو منسوخ کر دیا ہے۔ وہ کاذب تو مر گیا مگر جہاد مسلمان میں جاری اور قیامت تک جاری رہے گا۔۶۵ء کی جنگ میں بھی جہاد ہی کی وجہ سے پاکستانی فوج کو کامیابی ملی اور آئندہ بھی جہاد کی وجہ سے مسلمان کامیاب ہوتے رہیں گے۔ شہید کے لیے قرآن میں ہے کہ وہ مردہ نہیں ہوتے ۔بلکہ زندہ ہوتے ہیں اور اپنے رب سے رزق حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔اسلام میں شہیدوں کی بڑی قدر ہے۔ اس سال یوم دفاع پاکستان ۶/ ستمبر منانے کے ساتھ ساتھ اپنے شہیدوں کو بھی یاد رکھنے اور ان کے متعلق پروگرام ترتیب دینے پر پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستانی قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔
صاحبو! اسلام ایک پرامن اور سلامتی والا مذہب ہے۔ ایک سازش کے تحت وقت کے فرعون نے نائن الیون کا من گھڑت دہشت گردی کا واقع کر مسلمانوں کے ملکوں پر حملہ آور ہو چکا ہے۔ پوری دنیاجانتی کہ نائن الیون کی دہشت گردی امریکا نے خود کرائی تھی اور مسلمانوں کے کھاتے میں ڈال کر مسلم دنیا پر صلیبی جنگ مسلط کر دی۔کچھ عرصہ پہلے میڈیا میں خبر لگی ہے کہ بستر مرگ پر سی آئی اے کے ایک آفیسر نے بیان دیا ہے کہ اس نے ورلڈٹرید سنٹر پر بارد نصب کیا تھا۔ سنٹر سے ٹکڑانے والے جہا ریموٹ کنٹرلوڈ تھے۔ امریکا ،اسرائیل بھارت نے گریٹ گیم کے تحت پاکستان کا گیراؤ کیا ہوا ہے۔ ہمارے ملک کے سارے اداروں پر دہشت گردانہ حملے کر چکے ہیں۔ کوئی اور ملک ہوتا تو ابھی تک ختم ہو چکا ہوتا۔ بھارت نے پاکستان کہ شہ رگ کو اس کی خصوصی پوزیشن ختم کر کے اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔ایک ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا یوا ہے۔پاکستان کو پوری دنیا میں کشمیر کی حق میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔عمران حکومت اور فوج نے کہا کہ اپنی شہ رگ کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ پاکستان مثل مدینہ ریاست اللہ کی طرف سے تحفہ ہے۔ اس کی اللہ ہی حفاظت کر رہا ہے۔ امریکا، اسرائیل، بھارت ان کے چیلوں کو اسلامی اور ایٹمی پاکستان ہر گز ہر گز پسند نہیں۔ اس لیے پاکستان عوام اور مسلح افواج کو مسلمانوں میں جزبہ جہاد کر تیز تر کرنا چاہیے۔ اپنی شہیدوں کو یاد رکھنا چاہیے۔ اور دشمنوں کو بتا دینا چاہیے کہ اگر کسی نے بھی پاکستان کو ختم کرنے کی کوشش کی ۔تو ہم نہیں تو پھر کوئی نہیں والی بات ہو گی۔اللہ ایٹمی اور میزائل والی مملکت اسلامی جمہوریہ مثل مدینہ رہاست کی حفاظت فرمائے۔ اسی شان و شوکت سے ہم یوم دفاع پاکستان اپنے شہیدوں کے ساتھ ہر سال مناتے رہیں
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.