Live Updates

8فروری کے انتخابات میں حصہ لینے والے اہم سیاسی رہنماﺅں کے حلقوں کی حتمی فہرست جاری

نواز شریف این اے 130،بلاول بھٹو زرداری این اے 127،آصف علی زرداری این اے 207سے الیکشن لڑیں گے

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 13 جنوری 2024 13:06

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13جنوری2024 ء) الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں اہم سیاسی رہنماﺅں کے حلقوں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے ۔ ن لیگی قائد نوازشریف این اے 130 لاہورجبکہ بلاول بھٹو این اے 127 لاہور اور این اے 194 لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گے۔ آصف علی زرداری نواب شاہ کے حلقے این اے 207 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر این اے 10 سے الیکشن لڑیں گے۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق این اے 7 لوئر دیر سے الیکشن لڑیں گے جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف )کے سربراہ این اے 44 اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف این اے 123 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ضلع وسطی کے حلقہ این اے 248 سے اورسیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ این اے 123 سے قسمت آزمائیں گے۔

(جاری ہے)

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے اخترمینگل این اے 246 سے ایوان زیریں کا انتخاب لڑیں گے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر این اے 19 سے الیکشن لڑیں گے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین این اے 145 اور این اے 155 سے قسمت آزمانے کو تیار ہیں، آئی پی پی کے ہی عبدالعلیم خان نے این اے 117 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح خواجہ آصف این اے 71 سیالکوٹ، احسن اقبال این اے 76، خرم دستگیر این اے 78 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

سعد رفیق این اے 122 سے اور جاوید لطیف این اے 115 سے انتخابی دنگل میں شرکت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سردارلطیف کھوسہ این اے 122، سلمان اکرم راجا این اے 128 سے اور شعیب شاہین ایڈووکیٹ اسلام آباد کی نشست کیلئے انتخابی اکھاڑے میں اتریں گے۔ ایم کیو ایم کن حلقوں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیگی۔ این اے 241 اور این اے 244 سے ڈاکٹر فاروق ستار، این اے 242 اور 247 مصطفیٰ کمال انتخابی میدان میں اتریں گے جبکہ خورشید شاہ این اے 201 سکھر سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات