Live Updates

ممکنہ بھارتی جارحیت میں 34 لاکھ سابقہ فوجی، سیلرز، ایئرمینز اور مرد و خواتین کی خدمات افواجِ پاکستان کے سپرد

پیر 28 اپریل 2025 23:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے ممکنہ بھارتی جارحیت میں 34 لاکھ سابقہ فوجی، سیلرز، ایئرمینز اور مرد و خواتین کی خدمات، افواجِ پاکستان کی قیادت کے سپرد کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی جارحیت کی صورت میں ان 34 لاکھ فرنٹ لائن، لاجسٹکس اور ہسپتالوں میں استعمال کیا جائے امریکہ، اسرائیل اور بھارت عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ ہیں جنہوں نے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور، جنیوا کنونشنز اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کی دھجیاں اڑائیں ان ممالک کے اس سامراجی طرزِ عمل نے بین الاقوامی امن قائم رکھنے والے اداروں کو غیر موثر بنا دیا ہے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں حالیہ جھوٹا حملہ ماضی کے پٹھان کوٹ، اوڑی اور پلوامہ حملوں کی طرز پر ایک اور خود ساختہ سازش ہے ان خیالات کا اظہار سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ملک عبدالقیوم اعوان نے پیر کے روز راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر سینیئر نائب صدر وائس ایڈمرل (ر) عبدالعلیم، سیکرٹری جنرل کموڈور (ر) ایم ارشد محمود خان، نائب صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل، نائب صدر میجر جنرل (ر) لیاقت علی،نائب صدر ائیر مارشل (ر) پرویز نواز، چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان،آفس سیکرٹری قاضی خالد محمود اور دیگر بھی موجود تھے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے کہا کہ اللّہ نہ کرے کہ ہم روایتی یا غیر روایتی جنگ میں جائیں،انسانی تاریخ میں غیر روایتی جنگ امریکہ نے ہیرو شیما ناگا ساکی پر بم گرا کر لڑی انہوں نے کہا کہ اگر کوئی حملہ کرنے کی تیاری کرتا ہے تو آپ اسکا انتظار نہیں کرتا سندھ طاس معاہدہ پر ورلڈ بینک کے بھی دستخط ہیں اسکو آپ یکطرقہ ختم نہیں کر سکتے آپ مغربی دریاؤں کا پانی نہیں روک سکتے،بیاس وغیرہ کو انھوں نے ریت کیا ڈھیر بنا دیا دریاؤں کی روانی کو آپ نہیں روک سکتے ڈیم بنانا آپکا حق ہے،بھارت پہلے ہی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے سندھ طاس معاہدہ پر بھارتی اعلان کے بعد یقیننا حکومت پاکستان تمام آپشن کو دیکھ رہی ہو گی انہوں نے کہا کہ دریا روکنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا یقیناً وہ کوئی رعایت لینا چاہتے ہیں لیکن اب ہم کوشش کریں گے کہ مشرقی دریاؤں میں اتنا پانی چوڑا جائے کہ وہاں زندگی متاثر نہ ہو بڑھتی ابادی کے ساتھ سوسائٹی بھی بننا چاہیئے لیکن ڈیمز بھی ضروری ہیں ہمارے بھاشا ڈیم،مہمند ڈیم بھی بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یونی پولر ورلڈ پر دنیا کو یقین تھا کہ اب امن آئے گا کشمیر، فلسطین اور افغانستان میں جو ہوا ان سب کو یو این،عالمی عدالت انصاف کا ڈر نہیں نیتن یاہو نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے فیصلہ کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ممالک کی آزادی اب خواب بن گئی یے اپ ایکا کرکے ایک ملک پر چڑھائی کر دیں کوئی پوچھنے اور روکنے والا نہیں اس ٹرائی اینگل میں امریکہ، اسرائیل اور بھارت ہیں آج فلسطین میں بچے، عورتیں، شہید کئے جارہے ہیں ہسپتال اور سکول تباہ کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جنیوا کنونشن کہتا ہے آپ ابادی علاقوں، ہسپتالوں، سکولوں، جنگی قیدیوں کے کیمپس، عام آدمی کو لے جانے والے بحری جہاز پر حملے نہیں کر سکتے چین کا نام لیکر اسلحہ پاکستان کے خلاف ڈپلائی کیا جا رہا ہے کشمیر میں 7 لاکھ فوج پہاڑیوں میں مسلمانوں پر اسلحہ تان کر کھڑی ہے حالات کی سنگینی کے باوجود اسرائیل،انڈیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے نیتن یاہو نے ٹی وی پر کہا کہ ایران اور پاکستان ہمارے دشمن ہیں اسرائیلی فوجیوں کے دستخط ہمیں کشمیر میں ملتے ہیں انکو سی پیک اور ایٹمی پاکستان کھٹکتا ہے مغربی سرحد سے جتنے حملے ہوئے سب کی پشت پناہی را نے کی اور انکا پیسہ لگا را کے افسر نے کہا کہ ہم نے لاہور میں 20 بندے مارے امریکہ اور کینیڈا میں انکے خلاف تحقیقات چل رہی ہے،یہ اسکو چھپانے کے لئے فالس فلیگ آپریشن کرتی ہے 1971سے پہلے بھارت نے ایک جہاز لاہور اتار دیا،اور کہا مشرقی پاکستان کی فلائٹس بند کر رہے ہیں عام انتخابات سے قبل پلوامہ کا ڈرامہ رچایا گیا مودی کی سیاسی بنیاد مسلمانوں سے نفرت ہے،مودی اسی بنیاد پر پہلے وزیر اعلی بنا پاکستانی حکومت نے نہتے سیاحوں کو مارنے کی ذمے کی وزہر اعظم نے آفر کی کہ اس کی تحقیقات میں ہمیں شامل کریں اس وقت یو این کے ملٹری آبزرور پاکستان،بھارت اور کشمیر میں موجود ہیں،لیکن بھارت انکو باہر نہیں نکلنے دیتا پہلے آپ یو این ملٹری آبزرور کو لے جائیں دہشت گردوں کے فٹ پرنٹ دکھائیں اور اسکے بعد الزام لگائیں کشمیر کے معاملہ پر ہمارے میڈیا نے بڑے ذہانت کا مظاہرہ کیا ہمیں یقین ہے کہ بھارت کا یہ واویلا بھی بیہ فائر کرے گا بھارت کو کہتے ہیں جنگ نہ آپکے فائدے میں ہے نہ ہمارے جو پیشکش ہم نے دی ہے بھارت کو اس پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیئے بھارت نے کشمیر میں دو ہزار کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے بھارت کشمیر کا ڈیمو کریٹک پیٹرن تبدیل کر رہا ہے اقوام متحدہ کے مبصرین کو تحقیقات کی اجازت دے یہ بات طے ہے کہ اگر بھارت فوج کو آگے کرے گا تو ادھر سے بھی آ جائے گی جب آپ کسی ملک کی سلامتی پر حملہ کریں گے تو وہ ملک بھی پیچھے نہیں رہے گا پاکستان ایک زمہ دار پرامن ملک ہے آپ نے بالا کوٹ پر حملہ کیا ہے پاکستان نے آپکو بتایا کہ اس سے سخت جواب دیا بھارت کے اندر سے سنجیدہ لوگ کہہ رہے ہیں جب الیکشن ہونیو آلے ہوتے ہیں ایسے آپریشن کئے جاتے انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ آگے آئے اور انکو روکے پاکستان جنوبی ایشیا اور دنیا میں امن چاہتا ہے ہم خالصتان کے سکھ بھائیوں کو شاباش دیتے ہیں جنھوں نے کہا کہ مشرقی پنجاب سے گزر کر وہ پاکستان پر حملہ کرے بھارت پاگل پن نہ کرے،ایک بندی غلطی کرتا ہے تو پوری دنیا لپیٹ میں جاتی ہے ایٹمی ممالک میں جنگ کا یہ خطرہ دو ممالک یا جنوبی ایشاء کو نہیں دنیا بھر کو ہو جایے گا بھارت نے بنگلہ دیش،سری لنکا،مالدیپ میں حکومت مخالف موومنٹس کو سپورٹ کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنا چاہتی ہے اور اس نے 16 پاکستانی نجی چینلز کی بھارت میں نشریات پر پابندی لگا دی ہے اس پابندی سے 63 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں جو قابل مذمت عمل ہے انہوں نے کہا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے لیکن اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو ایکس سروس مین سوسائٹی کے لاکھوں ارکان کے علاوہ پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ہی نہیں بلکہ شاید پوری دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے، جہاں ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 600 ارب امریکی ڈالر کے معاشی نقصانات بھی برداشت کرنے پڑے بھارت جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا دہشت گردی پھیلانے والا ملک ہے جو نہ صرف پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، آسام اور مالدیپ بلکہ کینیڈا اور امریکہ میں بھی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں حالیہ جھوٹا حملہ ماضی کے پٹھان کوٹ، اوڑی اور پلوامہ حملوں کی طرز پر ایک اور خود ساختہ سازش ہے، جس کا مقصد بہار کی ریاستی انتخابات سے پہلے ماحول کو متاثر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور ویانا کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فوری نوٹس لیکر حلات کے سدھار کی کوشش کرنا چاہیئے بصورت دیگر جنگ مسلط ہوئی تو ہم اپنا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات