Live Updates

آپریشن بنیان مرصوص نے دشمن بھارت پر پاک فوج کی ہیبت طاری کر دی ،گورنر پنجاب

منگل 20 مئی 2025 17:16

عباسپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر سئیزفائر لائن کے قریب پیپلز پارٹی آزاد کشمیر (عباسپور) کے زیر اہتمام یوم تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری محمد ریاض،سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان،سابق قائمقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری پرویز اشرف،وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور،میاں عبد الوحید،سردار ضیاء القمر،معاون خصوصی نبیلہ ایوب،راجہ مبشر اعجاز،سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد،سردار سعود صادق سمیت مرکزی قیادت بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے دشمن بھارت پر پاک فوج کی ہیبت طاری کر دی جس طرح ہماری پاک فوج نے وطن کی سرحدوں کا دفاع کیا اور پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کو یقینی بنایا اس پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی پاکستان کو مرعوب ریاست بنانا چاہتا تھا مگر پاکستان جو حضرت قائد اعظم اور حضرت علامہ اقبال کے تصورات کا آئینہ دار ہے بھارت کی علاقائی بالادستی ماننے سے صاف انکار کر دیا ہم بھارت سے برابری کی سطح پر تعلقات کے خواہاں ہیں اگر وہ بھی ایسا چاہے تو۔

انہوں نے کہا کہ میرے اس دورے کا مقصد متاثرین کنٹرول لائن کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی ہے کیونکہ آپ بہادر لوگ ہیں جنہوں نے بھارت کی جارحیت کا مقابلہ انتہائی جرات اور بہادری سے کیا ہے اور اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ رہے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کا مشن لیکر آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر کنٹرول لائن متاثرین کیلیے وفاقی حکومت نے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے اور رقم آزادکشمیر کو دی جا چکی ہے۔

چییرمین بلاول بھٹو زرداری بھی آپ کے ساتھ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یسین نے کہا کہ پاک فوج نے جس بہادری،جرات اور جوان مردی کے ساتھ ملکی سرحدوں کا دفاع کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے اور مودی کا غرور نیچے کر دیا مودی کو اب سر چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی جس طرح ہماری بری،بحری اور فضائی افواج نے اس معرکہ حق میں اپنے پروفیشنل ازم کا لوہا منوایا اس کی نظیر نہیں ملتی۔

انہوں نے گورنر پنجاب کو آزادکشمیر آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے لوگوں کے ساتھ رہی ہے اور ساتھ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے متاثرین کیلیے وفاقی حکومت کے ذریعے جو پیکج دیا ہے اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔۔اس موقع پر میزبان جلسہ اور حلقہ عباس پور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اسمبلی سردار امجد یوسف نے کہا کہ کوئی تصور نہیں کر سکتا تھا کہ بھارت کے جنگی جنون کے باعث آج سے 10 دن پہلے یہاں کی کیا کیفیت تھی پورے آزاد کشمیر میں سے حلقہ عباسپور میں سب سے زیادہ شہادتیں ہوئی ہیں اور لوگ زخمی ہوئے ہیں اس کے باوجود آپ غازیوں اور شہیدوں کی اس دھرتی کے عوام کا جذبات کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں یہاں کے عوام اپنے وطن کی حفاظت کیلیے پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں -انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر امور کشمیر اتحادی جماعتوں کا وزیر ہیں اگر انہوں نے یا کسی وفاقی وزیر نے زاتی ہسند اور ناپسند پر وفاقی وسائل کا استعمال کیا تو یہ کبھی نہیں برداشت کرینگے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جس دیدا دلیری سے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا اس کی مثال کئی نہیں ملتی میں اپنی طرف سے اور حلقہ عباسپور کی طرف سے پاک فوج کے سپہ سالار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آج پاکستان پیپلزپارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اور انشائاللہ میں اور اپنی قیادت کی طرف سے ان کو کبھی مایوس نہیں کرینگے اور انشائاللہ اس فیصلے پر وہ ایک ضرور رشک کرینگے۔

حکومت سردار ضیائاالقمر نے کہا کہ پاک فوج نے معرکہ حق میں فتح یاب ہو کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کو وہ ہزیمت اٹھانی پڑی ہے کہ اسکی نسلیں یاد رکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کنٹرول لائن کے متاثرین کی بھرپور داد رسی کرے گی۔معاون خصوصی محترمہ نبیلہ ایوب نے کہا کہ بنیان مرصوص نے قوم کو یکجا کر دیا،بھارت کو جو عبرتناک شکست ہوئی اس پر وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا ہے۔سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد نے گورنر پنجاب کو عباسپور آمد پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ آپ کے آنے سے کنٹرول لائن کے متاثرین کے حوصلے بلند ہوے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین پاج ہے ہماری فضائیہ نے جو کارنامہ انجام دیا اسے دنیا یاد کرے گی۔

بنیان مرصوص کی ہیبت بھارت کو کبھی نہیں بھولے گی۔سردار سعود صادق نے کہا کہ پاک فوج نے جس پروفیشنل انداز میں معرکہ حق انجام دیا اس پر وہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی داد رسی کی جائے گی۔اسی موقع پر سابق امیدوار اسمبلی پروفیسر راجہ نصیر، شیخ لیاقت، سکریٹری پرویز، سردار عزت بیگ، نے پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر ماضی کی طرح فعال اور متحرک کردار ادا کرنے کا عزم کیا جبکہ سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی ذاتی وارڈ بہک بالا سے چوہدری محمد اعظم۔

چوہدری محمد عظیم، چوہدری وقاص الیاس چوہدری، طیب ذوالفقار چوہدری، بنارس چوہدری، وقار اسمعیل وارڈ چکڑالی چوہدری سلطان چوہدری طارق، وارڈ ناطر سابق امیدوار لوکل کونسل سردار قصیر آ فاق، سردار اسامہ، یونین کونسل بٹل منڈھول سردار محمد نوید سردار تجمل حسین۔ سردار منور حسین، صوبیدار ندیم راجہ عارف، سردار امتیاز عباسی۔ یونین کونسل سہر ککوٹہ ڈاکٹر سید شفاعت شاہ سردار نیاز نے بھی پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

اس سے قبل جب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، چوہدری محمد ریاض سردار محمد یعقوب، چوہدری پرویز اشرف، وزراء فیصل ممتاز راٹھور،،میاں عبدالوحید اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جب بیڑھی گلی پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی ایک بڑی ریلی کے ساتھ عباس پور کالج گراؤنڈ جلسہ گاہ میں لایا گیا، ان کی آمد پر شرکاء جلسہ نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا -
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات