Live Updates

افواج پاکستان نے انڈیا کو شکست دیکر دنیا کو باور کرایا کہ کم وسائل کے باوجود جذبہ ایمانی سے ہم ہر قوت کا مقابلہ کرسکتے ہیں،فیصل کنڈی

اتوار 15 جون 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشمیریوں نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھا مگر افواج پاکستان نے انڈیا کو شکست دیکر دنیا کو باور کرایا کہ کم وسائل کے باوجود جذبہ ایمانی سے ہم ہر قوت کا مقابلہ کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھیر کوٹ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی پونچھ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ مبشر اعجاز کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا استقبالیہ سے راجہ مبشر اعجاز نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری محمد ریاض ، وزیر بلدیات آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انڈیا پاک جنگ میں پاکستان نے کشمیر پر مذاکرات کی شرط پر جنگ بندی کی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انٹرنیشنل میڈیا پر بیٹھ کر پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ لڑا اور آج بھی دنیا بھر میں یہی مقدمہ لڑنے کے لیئے وہ بیرون ممالک دورہ پر ہیں اور اپنے نانا اور شہید والدہ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جلد ہی پاکستان ان شااللہ کشمیر کا مقدمہ جیتے گا ، پیپلز پارٹی ایک خاندان کا نام ہے ، پارٹی قیادت صدر پاکستان آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری ، فریال تالپور کا مشکور ہوں جنہوں نے ایک ورکر کو گورنر مقرر کیا ، پہلے بھی پارٹی کے اعتماد سے ڈپٹی سپیکر اور وزیر مملکت رہا ۔ میری کوشش ہے کہ اس اعتماد سے انصاف کروں اور پارٹی کی خدمت کرسکوں ، انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے اتحادی ہیں حصہ نہیں مگر تنقید برائے اصلاح کے قائل ہیں اس بجٹ میں عوام ، سرکاری ملازمین ، زمینداروں کے حقوق کی پامالی کی گئی ہم اسکی جنگ پارلیمنٹ میں لڑینگے، انہوں نے کہا کہ دو ہزار سات میں جب پیپلز پارٹی کو حکومت ملی پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا سوات میں پاکستانی پرچم کو لہرانا بحال کیا ہمارے بعد یہ صوبہ تحریک انصاف کے حوالہ کیا جس نے صوبہ ایک بار پھر دہشت گردوں کے حوالہ کردیا اور خود کرپشن کے ریکارڈ توڑ رہے ہیںں کوہستان جیسے ضلع پر پچاس ارب کا سیکنڈل آیا یہ مساجد کے سولر کی رقم کھا گئے چینی ، آٹا ، ہسپتال پر شعبہ میں ڈاکے مارے جارہے ہیں ، انہوں نے کیا کہ کشمیر میں آنے والے انتخابات میں حکومت سازی کا بہترین موقع ہے ماضی میں بھی کشمیر میں پیپلز پارٹی نے بہترین عوامی خدمت کی آپ لوگ متحد ہوں پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ آنے والے وقت میں یہاں پیپلز پارٹی کی حکومت ہو اور عوامی خوشحالی کا دور شروع ہو جلد کشمیر میں بھی جیالا وزیر اعظم ہوگا ، قبل ازیں جب گورنر خیبرپختونخوا دھیر کوٹ پہنچے تو جیئے بھٹو کے نعروں سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات