Live Updates

ملکی مسائل حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،جلد پاکستان آرہا ہوں،اہم اعلانات کروں گا،عشرت العباد خان

ایم کیوایم پاکستان کو اپنے مسائل ڈائیلاگ سے حل کرنے ہوں گے،میرا کسی سے اختلاف نہیں ،ہماری پارٹی کسی میں ضم نہیں ہورہی ،سابق گورنر سندھ ہم اپنی شناخت سے سیاست کریں گے،سب کے ساتھ ملکی ترقی کے لیے کام کریں گے،کوئی ایسا کام نہیں کروں گا جس سے ریاست کو نقصان ہو،کراچی میں جلد سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور اہم سیاسی شخصیات ہماری پارٹی میں شامل ہوں گی،دبئی سے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 جون 2025 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)میری پہچان پاکستان کے سربراہ و سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، جلد پاکستان آرہا ہوں،اہم اعلانات کروں گا،ایم کیوایم پاکستان کو اپنے مسائل ڈائیلاگ سے حل کرنے ہوں گے،پارٹی کے رہنما اپنی ذات کے بجائے عوام پر توجہ دیں،میرا کسی سے اختلاف نہیں ،ہماری پارٹی کسی میں ضم نہیں ہورہی ، ہم اپنی شناخت سے سیاست کریں گے،سب کے ساتھ ملکی ترقی کے لیے کام کریں گے،کوئی ایسا کام نہیں کروں گا جس سے ریاست کو نقصان ہو،کراچی میں جلد سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور اہم سیاسی شخصیات ہماری پارٹی میں شامل ہوں گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی نجی ہوٹل میں دبئی سے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ تمام میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ماضی میں جب گورنر سندھ تھا ۔میں نیاس شہر سمیت صوبے کے مسائل کے حل کے لیے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف ایک منفی پروپیگنڈا کیا ۔عوام اور فوج کے درمیان نفرت پھیلائی گئی ۔

کسی جماعت نے منفی پروپیگنڈے کے خاتمہ کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ریاست کے حوالے سے عوام میں مایوسی پیدا ہوئی ۔اس لیے میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ایک مضبوط ریاست ہے ۔جو ہمیشہ قائم رہے گی۔حالات بدل جاتے ہیں۔میں نے ملک کی بہتری کے لیے میری پہچان پاکستان پارٹی بنائی ۔جو عوام میں مقبول ہورہی ہے۔آئندہ آنے والے دنوں میں پارٹی کو مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی اور دیگر چیلنجز کا سامنا تھا۔دشمن ملک کو کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں ۔بلوچستان میں بے امنی پھیلائی گئی لیکن اب حالات بہتر ہورہے ہیں۔پاکستان کی فوج کی جانب سے بھارت کو شکست دینے کے بعد عالمی سطح پر ملک کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے۔آج سفارتی سطح پر پاکستان کی پوزیشن مقبول ہوئی ہے۔اس جنگ میں اہم کردار فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یے ۔

ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔عالمی سطح پر وفاقی حکومت نے سندھ طاس معاہدہ کا معاملہ بہتر انداز میں پیش کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر ملک کے لیے بہترین سفارت کاری کی ۔اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورنس کی ضرورت ہے ۔عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سندھ حکومت کو توجہ دینی ہوگی۔

کراچی کے حالات اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے فوری اقدام کرنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کراچی کے حالات پر توجہ دیں۔وفاقی ۔صوبائی اور مقامی حکومتوں کو مل کر کراچی کے مسائل کو حل کرنا چاہیے ۔سابق ناظم نعمت اللہ خان نے کراچی کی ترقی کے لیے بہت کام کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک کی ترقی کے لیے حکمراں جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت یی.انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک سیاسی قوت عوام کے مسائل کو حل کرنے کا زریعہ تھی لیکن وہ سیاسی اختلافات کے سبب تقسیم ہوگئی جس کی وجہ ان کی سیاسی قوت ٹوٹ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی پارٹی کی سیاسی تقسیم کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔سیاسی معاملات کو ڈائیلاگ سے حل کیا جاتا یے۔میں جلد اہم سیاسی اعلانات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ جلد پاکستان آرہا ہوں۔کراچی میں بجلی کے بحران کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔میں ایم کیوایم کے تمام دوستوں کو کہتا ہوں کہ ذاتی شخصیت پر توجہ دینے کے بجائے عوامی مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کریں۔

ایم کیوایم کے بیانیہ کی تبدیلی کی وجہ سے وہ مسائل کا شکار ہوگئی ۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے سابق صدر پرویز مشرف ۔مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے لیے کام کیا۔گرین لائن منصوبہ اور ایم نائن نواز شریف نے بنوائی ۔کراچی میں ترقی کا سفر جاری رہنا چاہیے۔ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ میئرکراچی مرتضی وہاب ذہین انسان ہیں لیکن کراچی کی ترقی نظرنہیں آرہی ہے۔

ہم اپنی پارٹی کو منظم کررہے ہیں۔فروری 2025 میں پاکستان آرہا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر پروگرام ملتوی کردیا ۔اب جلد پاکستان آئوں گا۔جب وقت ائے گا تو اشارے بھی ملیں گے۔کراچی میں جلد سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور اہم سیاسی شخصیات ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے۔میری پہچان پاکستان پارٹی کے رہنما پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا ہے کہ پارٹی عوام میں مقبول ہورہی ہے ۔ہم ترجیح عوام کے مسائل کو حل کرانا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات