کراچی پولیو مہم ، والدین کابچوں کوقطرے پلانے سے انکار

منگل 25 فروری 2014 07:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء)کراچی کے حساس علاقوں میں پولیو مہم کے دوران والدین نے اپنے بچوں کوقطرے پلانے سے انکار کردیا ہے،میڈیارپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ گزشتہ روز پولیومہم کے دوران 2 ہزارسے زائدبچوں کے والدین نے اپنے بچوں کوقطرے نہیں پلائے،ذرائع محکمہ صحت کے مطابق والدین نے لیڈی ہیلتھ ورکرزکوقطرے پلانے سے منع کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزشہرکے انتہائی حساس 14 یونین کونسلز میں سخت سیکورٹی میں پولیو مہم چلائی گئی،محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق انسدادپولیومہم میں 3 لاکھ 65 ہزاربچوں کوپولیوسے بچاؤکے قطرے پلائے گئے۔

متعلقہ عنوان :