نادرا کی کاوشوں سے ساڑھے 6 لاکھ شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہو گئے

عام انتخابات کے تناظر میں کارڈ پرنٹنگ کا عمل 24گھنٹے کی بنیاد پر جاری رہا ‘ ترجمان نادرا

بدھ 25 جولائی 2018 19:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء)نادرا کی بھرپور کاوشوں کی وجہ سے ساڑھے 6لاکھ شہری ووٹ دالنے کے اہل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق عام انتخابات کے تناظر میں کارڈپرنٹنگ کا عمل 24گھنٹے کی بنیاد پر جاری رہا اور کوریئر کمپنی نے 5لاکھ 85ہزار کارڈز سینٹرز پر پہنچادئیے۔پانچ دنوں میں 3لاکھ شہریوں کو ان کے شناختی کارڈز مل چکے ہیں جبکہ تقریباً 3 لاکھ شناختی کارڈز نادرا سینٹرز پر موجود ہیں۔ملک بھر میں نادرا دفاتر 25 جولائی کو عام تعطیل کے باوجود دوپہر دوبجے تک کھلے رہے جہاں سے شہری اپنے شناختی کارڈز حاصل کر کے ووٹ کاسٹ کرنے پہنچتے رہے ۔