بعض پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کو مشکلات کا سامنا

بدھ 25 جولائی 2018 20:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء) عام انتخابات کے موقع پر بعض پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 59 کے گلستان فاطمہ کالونی میں قائم پولنگ سٹیشن پر اس وقت ووٹرز نے شدید احتجاج شروع کر دیا جب پولنگ کا وقت شروع ہونے کے دو گھنٹے بعد تک بھی عملہ پولنگ کا عمل شروع نہ کرا سکا ۔ گرمی کے ستائے ووٹرز نے مذکورہ پولنگ سٹیشن سے واپس جانے کی کوشش کی جس پر انتخابی امیدواروں کے سپورٹرز نے ووٹرز کی منت سماجت کر کے انہیں روکا ۔