کراچی: این اے 239 میں دھاندلی کی کوشش ناکام، 7 افراد گرفتار

بدھ 25 جولائی 2018 21:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء) پولیس کراچی کے حلقے این اے 239 میں دھاندلی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کو مختلف پولنگ اسٹیشنز سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق الفلاح کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹر کے پاس سے جعلی فارم 45 برآمد ہوا۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزم کو پریذائیڈنگ افسر کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے جعلی فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو دینے کی کوشش کی، واضح رہے کہ فارم 45 پر حتمی انتخابی رزلٹ تیار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :