سیالکوٹ میں موسلا دھار بارش کے دوران بھی پولنگ ہوتی رہی

بدھ 25 جولائی 2018 22:05

سیالکوٹ۔25جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء)سیالکوٹ میں موسلا دھار بارش بھی ووٹرز کے جذبے کو کم نہ کر سکی، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ اور گردنواح میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر دوپہر کے وقت گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ،بارش کے باعث سڑکوں اور اہم مقامات پر پانی جمع ہو گیا ، بیشتر پولنگ اسٹیشنوں میں بھی پانی جمع ہو گیا ،پولنگ اسٹیشنوں کے باہر مرد وخواتین کی بڑی تعداد موجود رہی ، دوپہر کے بعد ووٹرز کی کثیر تعداد پولنگ اسٹیشنوںپر پہنچ گئی ۔