امریکی کمپنی کے پیٹریاٹ میزائل کے نئے ورژن نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

نیا نظام پہلے سے زیادہ دٴْوری پر اپنے اہداف کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مارٹن لاک ہیڈ

جمعہ 3 اگست 2018 19:13

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)امریکی کمپنی مارٹن لاک ہیڈ کے ایک اعلان میںکہاگیا ہے کہ امریکی فوج کے لیے جاری ہونے والے پیٹریاٹ میزائل کے نئے ورڑن نے طویل مسافت پر نشانہ بنانے کے حوالے سے پیٹریاٹ میزائلوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سامنے آنے والے نئے پیٹریاٹ میزائل نے گزشتہ ہفتے نیو میکسیکو میں ہونے والے تجربے میں فضا میں سفر کرتے ہدف کو تیزی کے ساتھ مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

(جاری ہے)

لوک ہیڈ مارٹن کمپنی کا کہناتھا کہ حالیہ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ نیا نظام پہلے سے زیادہ دٴْوری پر اپنے اہداف کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نیا پیٹریاٹ فضا میں دو پروں والے طیارے، کروز میزائل اور بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔امریکی فوج کے ماہرین کے زیر نگرانی ہونے والے تجربات کے دوران 140 کلو میٹر سے زیادہ کی دٴْوری پر اہداف کو مکمل طور پر نشانہ بنایا گیا۔لوک ہیڈ مارٹن کمپنی آنے والے دنوں میںمذکورہ میزائل کی تیاری میں کئی گٴْنا اضافہ کرے گی تا کہ امریکی فوج کی طلب اور دنیا بھر میں 12 ممالک کے ساتھ طے پائے گئے معاہدوں کو پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :