فلسطینی صدرمحمودعباس کے ترجمان نبیل ابوردینہ نائب وزیراعظم مقرر

جمعہ 3 اگست 2018 20:47

رملہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)فلسطینی صدرمحمودعباس کے ترجمان نبیل ابوردینہ کونائب وزیراعظم بنادیاگیاہے ،یہ اعلان حکومت نے گزشتہ روزکیا،اس فیصلے پران کی حریف اسلام پسندتحریک حماس نے تنقیدکی ہے ۔ نبیل ابوردینہ نائب وزیراعظم اوروزیراطلاعات کے فرائض سرانجام دیں گے ،یہ بات حکومت نے بتائی ۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیاگیاجب عباس کی فتح اورغزہ پٹی کے حکمران حماس کے درمیان مفاہمت کیلئے تازہ کوششوں کیلئے مذاکرات جاری ہیں ۔ حماس نے کہاکہ یہ فیصلہ ان کوششوں سے متصادم ہے جوماضی میں بھی کئی مرتبہ ناکام ہوچکے ہیں ،کوئی بھی مفاہمتی معاہدے کولازمی طورپرفتح کی حکومت کے بجائے متحدہ حکومت کودیاجاناچاہئے،یہ بات حماس کے ترجمان سمی ابوزہری نے بتائی۔

متعلقہ عنوان :