زمبابوے،صدرایمرسن منانگاگو نے کامیابی حاصل کرلی،سرکاری نتائج کا اعلان

ملک کے تاریخی انتخابات میں جیت نیاآغاز، عاجزی محسوس کرر ہاہوں ، نومنتخب صدر اپوزیشن رہنمانیلسن چمیسانے انتخابی نتائج کو جعلی قراردیکرمستردکردیا

جمعہ 3 اگست 2018 21:05

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)زمبابوے کے صدرایمرسن منانگاگواجوکہ رابرٹ موگابے کے سابق اتحادی ہیں نے ملک کے تاریخی انتخابات میں کم فرق سے کامیابی حاصل کرلی ہے ،یہ بات سربراہ زمبابوے الیکشن کمیشن کے سربراہ پرسکیلاچیکمبانے ب جمعہ کی صبح جاری نتائج میں کہی ہے ،اس نتیجے کے ساتھ دھاندلی الزامات کومزیدتقویت ملے گی ،جبکہ سیکیورٹی فورسزمظاہروں کوروکنے کیلئے سڑکوں پرگشت کررہی ہے ۔

منانگاگوانے 50.8فیصدووٹ حاصل کئے وہ اپوزیشن پارٹی ایم ڈی سی کے نیلسن چمیساسے آگے ہیں ،جنہوںنے 44.3ووٹ لئے ہیں ، سی طرح زیڈاے این یو۔پی ایف پارٹی کے منانگاگواایمرسن ڈمبڈزوکوجمہوریہ زمبابوے کامنتخب صدرقراردیاجاتاہے ،۔ زمبابوے کے نومنتخب صدرایم سن منانگووانے کہاہے کہ وہ ملک کے تاریخی انتخابات میں جیت حاصل کرنے پرعاجزی محسوس کررہے ہیں ،انہوںنے ان انتخابات کوآمررابرت موگابے کی اقتدارسے بے دخلی کے بعدایک نیاآغازقراردیدیا۔

(جاری ہے)

شکریہ زمبابوے میں دوسری جمہوریہ زمبابوے کاصدرمنتخب ہونے پرعاجزی محسوس کررہاہوں،یہ بات انہوںنے ایک ٹوئیٹرپیغا میں بتائی۔پیغام میں مزیدکہاگیاکہ اگرہم انتخابات میں تقسیم ہوگئے تھے لیکن اپنے خوابوں میں ایک نیاآغازہے۔دوسری جانب زمبابوے کے اپوزیشن رہنمانیلسن چمیسانے جمعہ کوانتخابی نتائج کوغیرتصدیق شدہ جعلی نتائج قراردیکرمستردکردیا،جس میں صدرایمرسن منانگاگواکوفتح ملی ہے ۔

زیڈای سی کاغیرتصدیق شدہ جعلی نتائج جاری کرنے کااسکینڈل قابل افسوس ہے ،یہ بات چمیسانے ٹوئیٹرپرتحریرکی ،ان کااشارہ زمابوے انتخابی کمیشن کی جانب تھا۔انہوںنے الزام عائدکیاکہ زیڈای سی نے اس اعلان سے قبل کہ منانگووانے 50.8کے کم ترین فرق سے فتح حاصل کرلی ہے ،موومنٹ فارڈیموکریٹک چینج پارٹی کونتائج تک رسائی دینے سے انکارکیاتھا۔