
Pisces Lucky Stone in Urdu - Lucky Gemstone & Mubarak Pathar
If you are a Pisces, you can find Pisces Lucky Stone in Urdu. Explore all the details of the Pisces gemstone and its influence on the personality of the owner. You can use the Lucky gemstone in rings or jewelry.
حوت کیلئے موافق پتھر اور مبارک پتھر
حوت کے موافق پتھروں میں سنگ یشپ اور زمرد شامل ہیں جو حوت کیلئے فوائد مند ثابت ہوسکتے ہیں.

سنگ یشپ (Jasper)
نہ خود غرض، نہ ہی عیاش، فضول خرچی، بدکلامی اور تکبر سے بچاتا ہے۔ دولت کے حصول میں ممد و معاون، جادو ٹونے سے بچانے والا، دشمنوں سے محفوظ رکھنے والا، نفس پرستی اور ایذا رسانی سے دور رکھنے والا، حوصلہ اور قوت فیصلہ عطا کرنے والا، غوطہ خوروں کو سمندری بلاؤں سے محفوظ رکھنے والا، زچہ کی ران میں باندھنے سے وضع حمل میں آسانی اور درد زہ میں کمی کا باعث، بواسیر کو ختم کرتا ہے۔
(جاری ہے)
زمرد (Emerald)
ڈراؤنے خوابوں سے نجات، دشمن کو مغلوب، باعث اطمینان و سکون، ران پر باندھنے سے وضع حمل میں آسانی، سانپ سے محفوظ، دوشیزگی کی علامت، زہر آلود شے کے استعمال سے فوراً چہرے پر پسینے کے قطرے لانے والا، بھوت پریت اور آسیب کے اثر انداز ہونے اور انگوٹھی میں جکڑا ہونے کے باوجود تھرتھرانے لگتا ہے۔
سل دق کے مرض سے شفا بخش، جذام، پھلبہری، ذیابیطس اور مثانے کی پتھری کی بیماریوں سے چھٹکارا دلانے والا، دل و دماغ اور روح کو فرحت و تقویت بخش، عورتوں کے مرض اختناق الرحم میں اکسیر، نظر کو تیز، ناسور پر چھڑکنے سے شفا بخش، جذام کو دفع، دمہ کو رفع، کھانسی کو ختم کرتا ہے۔ گلے میں لٹکانے سے مرگی کا خاتمہ، اختلاج کے مرض میں بھی مفید، سانپ کے ڈسے کا تریاق، مرد اور عورت اگر آپس میں تبدیل کرکے پہنیں تو ان کی محبت میں بے پناہ اضافہ کرنے والا۔
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.