Kabhi Zameen Kabhi Asmaan Se Larta Hai, Urdu Ghazal By Jabbar Wasif

Kabhi Zameen Kabhi Asmaan Se Larta Hai is a famous Urdu Ghazal written by a famous poet, Jabbar Wasif. Kabhi Zameen Kabhi Asmaan Se Larta Hai comes under the Love, Sad, Social category of Urdu Ghazal. You can read Kabhi Zameen Kabhi Asmaan Se Larta Hai on this page of UrduPoint.

کبھی زمین، کبھی آسماں سے لڑتا ہے

جبار واصف

کبھی زمین، کبھی آسماں سے لڑتا ہے

عجیب شخص ہے سارے جہاں سے لڑتا ہے

کسی کے عشق کی مَنَّت کا تیل ہے اِس میں

اِسی لئے تو دِیا آستاں سے لڑتا ہے

ہمیں یہ بانجھ بَہُو بے نشان کر دے گی

یہ بات کہہ کے وہ بیٹے کی ماں سے لڑتا ہے

کرائے دار کی نیند اِس قدر پریشاں ہے

وہ روز خواب میں مالک مکاں سے لڑتا ہے

یہ کس کے قرض کا ہے بوجھ میری میّت پر

یہ کون ہے جو مرے خانداں سے لڑتا ہے

دُعا ہے خیر ہو اُس گھر کی جس میں رو رو کر

کوئی بزرگ کسی نوجواں سے لڑتا ہے

بس ایک خاص نشانی ہے میرے مدفَن کی

کہ اُس مکاں میں کوئی لامکاں سے لڑتا ہے

بڑے یقین سے کچھ بے یقین مانگتے ہیں

وہ اِک یقین جو وہم و گماں سے لڑتا ہے

اذان دیتا ہوں جب میں سُخَن کی مسجد میں

ہر ایک بے نَوا میری اذاں سے لڑتا ہے

میں اپنے عہد کا واصفؔ ہوں اور شاعر ہوں

زمانہ کس لئے مجھ ناتواں سے لڑتا ہے

جبار واصف

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2482) ووٹ وصول ہوئے

You can read Kabhi Zameen Kabhi Asmaan Se Larta Hai written by Jabbar Wasif at UrduPoint. Kabhi Zameen Kabhi Asmaan Se Larta Hai is one of the masterpieces written by Jabbar Wasif. You can also find the complete poetry collection of Jabbar Wasif by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Jabbar Wasif' above.

Kabhi Zameen Kabhi Asmaan Se Larta Hai is a widely read Urdu Ghazal. If you like Kabhi Zameen Kabhi Asmaan Se Larta Hai, you will also like to read other famous Urdu Ghazal.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.