Mohabbat Borhi Nahi Hoti, Urdu Nazam By Safia Hayat

Mohabbat Borhi Nahi Hoti is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Safia Hayat. Mohabbat Borhi Nahi Hoti comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Mohabbat Borhi Nahi Hoti on this page of UrduPoint.

" محبت بوڑھی نہیں ھوتی"

صفیہ حیات

پانیوں میں گھری مخلوق

ایک خاص بھوک کے ساتھ رہتی ھے۔

اور کشکول پکڑے صدا لگاتی ھے۔

خدارا !!! بھیک میں دے دو۔

ھراساں کھڑا ھر کوئی سوچتا ھے۔

جسے دیکھو

جسے ملو

جس سے بھی بات کرو

باتوں کے سارے

رمز اشارے

آنکھیں ملتے بیدار ھوجاتے ھیں۔

جسموں میں پلتی

روحوں میں سوئی جاگی

یادوں کے پائیں باغ میں

کسلمندی سے پڑے پڑے

انگڑائی لیتی جاگ اٹھتی ھے۔

صاحب! یہ کچھ اور نہیں

محبت کی بھوک ھے

جو ذرا سی آھٹ سے

چوڑیو ں کی کھن کھن سے

پائل کی چھن چھن سے

کلون کی خوشبو سے

سگار اور سگریٹ کے دھوئیں سے

آنکھوں کی تپش سے

کرنٹ زدہ ہاتھ کی جنبش سے

بدن کی مٹی میں

جاگ اٹھتی ھے۔

ازل سے ابد تک رھے گی۔

خراماں چلتی

کائناتی گیت گاتی انگشت بدنداں

اکثر یہ کہتی ھے۔

محبت وہ ازلی بھوک ھے۔

جو ہر لمحہ بڑھتی ھے۔

کم نہیں ھوتی۔

یہ دلوں میں پلتی ھے

اور صاھب!

دل کبھی بوڑھے نہیں ھوتے

صفیہ حیات

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(3238) ووٹ وصول ہوئے

You can read Mohabbat Borhi Nahi Hoti written by Safia Hayat at UrduPoint. Mohabbat Borhi Nahi Hoti is one of the masterpieces written by Safia Hayat. You can also find the complete poetry collection of Safia Hayat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Safia Hayat' above.

Mohabbat Borhi Nahi Hoti is a widely read Urdu Nazam. If you like Mohabbat Borhi Nahi Hoti, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.