Muddaton Ki Pyas By Ather Rasheed

Muddaton Ki Pyas is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Ather Rasheed. You can also read more poetries of Ather Rasheed on this page of UrduPoint.

مدّتوں کی پیاس۔

اطہر رشید

مدّتوں کی پیاس۔

ھم نے مانا پاؤں میں تیرے کوئی زنجِیر تھی

شاعری بھی کُچھ مِری بے رنگ، بے تاثِیر تھی

بے رُخی سے روند کر دل کو گُزر جاتا تھا تُو

جانتا تھا میرے دل کی کیفیت دِلگیر تھی۔

کِس طرح کی تھی انا، تھا کِس طرح کا اِختلاف

پیار تو آنکھوں میں تیری مُجھ کو دِکھ جاتا تھا صاف

سب صحِیفے پیار کے آنکھیں عیاں کرتی رہِیں

تو بھلے رکھتا تھا مُجھ سے دِل غِلاف اندر غِلاف

وقت ہے ایسا فرس، کہ دوڑتا رہتا ہے یہ

"ہر کِسی پہ مہرباں ہوتا ھوں میں" کہتا ہے یہ

کِس لیئے یہ اِمتیازی فاصلے، یہ دُوریاں

کِرچی کِرچی ھو گا یارو درد جو سہتا ھے یہ

تُو نے سمجھا عُمر بھر مُجھ پر رہے گی مُفلسی

کوئی سمجھا ھے نہ سمجھے گا یہ چالیں وقت کی

بادشاہوں کو گدا ہوتے کہاں لگتی ھے دیر؟

مُجھ گدا پر ایک رحمت کی نظر خالق تِری

اب خُدا کا مُجھ پہ ھے اِتنا کرم بتلاؤں کیا

ہو ہی جاتی ہیں مِری آنکھیں بھی نم بتلاؤں کیا

اور جِتنے دِل کے تھے ارمان پُورے ہو گئے

ایک حسرت ہے کہ مِل بیٹھیں بہم، بتلاؤں کیا

دُور کِتنے سال سے مُجھ سے ہے تُو اندازہ ہے؟

زخم جو دِل کو مِلا تھا اب تلک بھی تازہ ہے

کُچھ لچک پیدا ہُوئی یا آج بھی کل کی طرح

بند مُجھ پر جُوں کا تُوں دل کا تِرے دروازہ ہے

تُو نے گھر اللہ کا توڑا ہے کُچھ معلوم ہے؟

اِس لِیئے تو ایک بھی تُجھ کو خُوشی معدُوم ہے

دل کے جذبوں کا تُجھے واجِب تھا تھوڑا احترام

مُڑ کے دیکھا کیا کبھی، کِس حال میں مظلُوم ہے؟؟

آج بھی ہیں مُنتظِر آنکھیں لِیئے وِیرانیاں

کِتنی مُدّت تک مُجھے گھیرے رہِیں تنہائیاں

کاٹ لی ہے جُرمِ اُلفت کی کڑی میں نے سزا

جانِ اُلفت اِک نظر دِکھلا بھی جا تُو ہے جہاں

اِک نظر بس اِک نظر! اِتنی تو میری مان لے

ایک درشن کی عطا ہو پِھر تو چاہے جان لے

عین مُمکن ہے کہ حسرتؔ آخری خواہِش ہو یہ

اب دلِ برباد پہ احسان کی تُو ٹھان لے۔

اطہر رشید

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(398) ووٹ وصول ہوئے

Muddaton Ki Pyas by Ather Rasheed - Read Ather Rasheed's best Shayari Muddaton Ki Pyas at UrduPoint. Here you can read the best poetry Muddaton Ki Pyas of Ather Rasheed. Muddaton Ki Pyas is the most famous poetry by emerging poet, Ather Rasheed. People love to read poetry by Ather Rasheed, and Muddaton Ki Pyas by Ather Rasheed is best among the poetry collection by new poet Ather Rasheed.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Ather Rasheed. On this page, you can read Muddaton Ki Pyas by Ather Rasheed. Muddaton Ki Pyas is the best poetry by Ather Rasheed.

Read the Ather Rasheed's best poetry Muddaton Ki Pyas here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Ather Rasheed, regard it as the best poetry Muddaton Ki Pyas of Ather Rasheed.

We recommend you read the most famous poetry, Muddaton Ki Pyas of emerging poet Ather Rasheed, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.