Ghazal Dor E Hazir K Sabhi Shairon Se By Hamza Daim
Ghazal Dor E Hazir K Sabhi Shairon Se is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Hamza Daim. You can also read more poetries of Hamza Daim on this page of UrduPoint.
غزل دور حاضر کے سب شاعروں سے
حمزہ دائم
غزل دور حاضر کے سب شاعروں سے
سبھی حافیوں سے سبھی تابشو ں سے
روايت کی وه چاشنی مانگتی ہے
جو مرزا نے اس میں امانت رکھی تھی
جو مومن سے اس کو وراثت میں ملی تھی
وہی چاشنی جس کو حسرت کی غزلوں نے گھاڑا کیا تھا
وہی چاشنی جس کو لفظوں کے دھیمے سروں پر جگر نے تھا غزلوں میں ڈالا
غزل ہے وه شے جو سمیٹے نہ سمٹے
پہاڑوں سے اونچی سمندر سے گہری
یہ لکھنؤ کا جھومر یہ دلی کی پائل
یہ جدت کی حامی روایت کی قائل
نظیری کی بیٹی یہ جامی کی دلہن
یہ شاہوں کی سطوت گداؤں کی عظمت
غزل اک تمنا
غزل ایک دنیا
غزل زندگی ہے
غزل دل لگی ہے
غزل امن بھی ہے غزل آشتی ہے
غزل اصل میں اک روایت ہے جو کہ گذشتہ زمانوں سے سینہ بہ سینہ چلی آرہی ہے
کئی لوگ اس کو لیے جدتوں کی سبھی سرحدوں کو چھو آے
کئی لوگ ایسے بھی آئے جنہوں نے روایت کے اعلی مضامیں کوہی مختلف تجربوں سے گزارا
کسی نے فعولن فعولن فعولن پہ
باندھا
کسی نے اسی کو موسیقی میں ڈھالا تو لاکھوں سروں کا جنم ہو گیا
مگر دور حاضر کے سب شاعروں نے
غزل سے مقام غزل چھین ڈالا
غزل آج اردو کے دامن میں ایسے پڑی ہے
کہ جیسے کوئی بانجھ بیوہ ہو دائم
جو بے بس ہو لاچاروناچار ہو
جو زمانے میں ہر اک طرف خوار ہو
اور نظر کرم کی طلب گار ہو
حمزہ دائم
© UrduPoint.com
All Rights Reserved
(363) ووٹ وصول ہوئے
More Poetry of Hamza Daim
غزل دور حاضر کے سب شاعروں سے
Hamza Daim - حمزہ دائم
ghazal dor e hazir k sabhi shairon se
ہم نے خود کو غمِ دنیا سے یوں آزاد کیا
Hamza Daim - حمزہ دائم
hum ne khud ko gham e duniya se yun azad kia
وہ ستم گر ہے ابھی جان سے جانے والا
Hamza Daim - حمزہ دائم
wo sitamgar hai abhi jaan se jane wala
اپنی مٹی سے یوں جڑے ہوئے ہیں
Hamza Daim - حمزہ دائم
apni matti se yun jure huy hain
ہم پرندوں کا بھلا کون سا گھر ہوتا ہے
Hamza Daim - حمزہ دائم
hum parindo ka bhala konsa ghar hota hai
یوں تو مشکل تھا ترے ساتھ گزارا کرنا
Hamza Daim - حمزہ دائم
yun tu mushkil tha tere sath guzara karna
وہی میں ہوں وہی گریہ و زاری میری
Hamza Daim - حمزہ دائم
wohi main ho wohi girya o zari meri
برتری کوئی بھی یہ پیار نہیں مان رہا
Hamza Daim - حمزہ دائم
bartari koi bhi ye pyar nahi maan raha
Ghazal Dor E Hazir K Sabhi Shairon Se by Hamza Daim - Read Hamza Daim's best Shayari Ghazal Dor E Hazir K Sabhi Shairon Se at UrduPoint. Here you can read the best poetry Ghazal Dor E Hazir K Sabhi Shairon Se of Hamza Daim. Ghazal Dor E Hazir K Sabhi Shairon Se is the most famous poetry by emerging poet, Hamza Daim. People love to read poetry by Hamza Daim, and Ghazal Dor E Hazir K Sabhi Shairon Se by Hamza Daim is best among the poetry collection by new poet Hamza Daim.
At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Hamza Daim. On this page, you can read Ghazal Dor E Hazir K Sabhi Shairon Se by Hamza Daim. Ghazal Dor E Hazir K Sabhi Shairon Se is the best poetry by Hamza Daim.
Read the Hamza Daim's best poetry Ghazal Dor E Hazir K Sabhi Shairon Se here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Hamza Daim, regard it as the best poetry Ghazal Dor E Hazir K Sabhi Shairon Se of Hamza Daim.
We recommend you read the most famous poetry, Ghazal Dor E Hazir K Sabhi Shairon Se of emerging poet Hamza Daim, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.