Wo Bachpan Mujhe Yaad Aata Hai Ab Bhi By Jafar Hussain Jafar

Wo Bachpan Mujhe Yaad Aata Hai Ab Bhi is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Jafar Hussain Jafar. You can also read more poetries of Jafar Hussain Jafar on this page of UrduPoint.

وہ بچپن مجھے یاد آتا ہے اب بھی

جعفر حسین جعفر

وہ بچپن مجھے یاد آتا ہے اب بھی

رلاتا ہے مجھ کو ہنساتا ہے اب بھی

وہ اینٹوں کی کاریں بنا کر چلانا

وہ کانے کے گھوڑے کو سرپٹ دوڑانا

وہ کاغذ کی کشتی میں مچھر بٹھا کر

یوں بحری سفر کا مسافربنانا

میں خوابوں کے مسکن میں سوجاتاہوں جب

دریچوں میں ماضی کے کھو جاتاہوں تب

وہ سپنے سہانے دیکھاتاہے اب بھی

وہ بچپن مجھے یاد آتاہے اب بھی

رلاتا ہے مجھ کو ہنساتا ہے اب بھی

نہ جاڑے کی سختی نہ گرمی کی شدت

نہ ہی بادو باراں کا تھا خوف دل میں

نکلے جو گھر سے تو بس چل پڑے ہم

جدھر کو اٹھا منہ ادھر چل پڑے ہم

کسی کو بھی خاطر میں لاتے نہ تھےہم

سبھی دل جواں تھے اکیلے نہ تھے ہم

جو ساتھی میرے کل میرے ہمسفر تھے

بچھڑنا ہے ہم کو سبھی بےخبرتھے

جدائی کی آندھی میں یوں کھو گئے ہم

سبھی سوکھے پتوں کی مانند ہوئے ہم

نہیں بھولا مجھ کو ہواوں میں اڑنا

بنا سحری کھائے یوں راتوں کو مڑنا

وہ پیڑوں کی شاخوں کو جھولا بنا کے

بلندی سے پستی کی جانب اترنا

وہ ماچھو، عنائت وہ منڈا کا پانی

وہی ہے سبھی کچھ وہی ہے روانی

نہیں ہیں وہاں تو بس ہم ہی نہیں ہیں

وہ بچپن کی باتیں ہی کب رہ گئیں ہیں

وہ یادیں ہی باقی فقط رہ گئیں ہیں

تڑپ ان کی مجھ کو ستاتی ہے جب بھی

خیالوں میں اکثر میں جاتاہوں اب بھی

وہ بچپن مجھے یاد آتاہے اب بھی

رلاتا ہے مجھ کو ہنساتا ہے اب بھی

وہ ہم دم وہ ساتھی کہیں کھو گئے ہیں

اکیلے اکیلے سے سب ہو گئے ہیں

میں لاؤں کہاں سے انہیں ڈھونڈ کر اب

اچانک جو مجھ سے کہیں کھو گئے ہیں

ملیں گے کبھی ہم دوبارہ کسی دن

آئیں گے پھر وہ دوبارہ وہی دن

چلے تھے یوں بچپن میں جن راستوں پر

دوڑیں گے پھر ہم انہی راستوں پر

مرنے سے پہلے ملوں گامیں ان سے

یہی سوچ کر جی رہا ہوں اب بھی

وہ بچپن مجھے یاد آتاہے اب بھی

رلاتا ہے مجھ کو ہنساتاہے اب بھی

میری ماں کہاں ہو خدارا بتادے

جو ملنا ہے مشکل تو صورت دکھا دے

سننے کو تیری میں آواز ترسوں

دیکھے بنا تجھ کو بیتے ہیں برسوں

سناؤں کسے میں یہ حالات دل کے

ستاتی ہے دنیا مجھے ساتھ مل کے

آواز دے کےہی مسرور کردے

مجھے پھر سے اک بارمسحور کردے

خدا کا تو پرتو ہے تو میری ماں ہے

تیرے دل کا ٹکڑا ہوں تو میری جاں ہے

میری سانس تیرے ہی دم سے چلی ہے

مجھے زندگی جو عدم سے ملی ہے

جھریوں بھرے تیرے چہرے میں کیا تھا

مجھے لگ رہا ہے وہ نور خدا تھا

جھریاں نہیں وہ میری زندگی تھی

بعد از خدا وہ میری بندگی تھی

مزین میری زندگی ہے انہی سے

عمارت کھڑی ہے تیری اس جبیں سے

یہ سچ ہے کہ تجھ کو ستایا بہت تھا

یہ سچ ہے کہ تجھ کو رلایا بہت تھا

احسان کر مجھ پہ ناراض ہو لے

دکھانے کو میرے یوں تھوڑا سا رو لے

تیرے آنسوؤں پہ میں جاں کو لٹا دوں

مجھے ڈانٹ دے پھر یہ خواہش ہے اب بھی

کیوں نہ جعفر تیری عظمتوں پر فدا ہو

ہے جنت میری تیرے قدموں مین اب بھی

وہ بچپن مجھے یاد آتا ہے اب بھی

رلاتا ہے مجھ کو ہنساتا ہے اب بھی

زمانے سے کتنا الگ باپ تھا وہ

محبت میں اپنی مثال آپ تھا وہ

جہاں میں کوئی اس سے بڑھ کے نہیں ہے

مجھے لگ رہا ہے وہ اب بھی یہیں ہے

میں مایوس ہوں یا پریشان جب بھی

وہ کرتے ہیں میری مدد آج اب بھی

وہ بچپن مجھے یاد آتا ہے اب بھی

رلاتا ہے مجھ کو ہنساتا ہے اب بھی

جعفر حسین جعفر

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(539) ووٹ وصول ہوئے

Wo Bachpan Mujhe Yaad Aata Hai Ab Bhi by Jafar Hussain Jafar - Read Jafar Hussain Jafar's best Shayari Wo Bachpan Mujhe Yaad Aata Hai Ab Bhi at UrduPoint. Here you can read the best poetry Wo Bachpan Mujhe Yaad Aata Hai Ab Bhi of Jafar Hussain Jafar. Wo Bachpan Mujhe Yaad Aata Hai Ab Bhi is the most famous poetry by emerging poet, Jafar Hussain Jafar. People love to read poetry by Jafar Hussain Jafar, and Wo Bachpan Mujhe Yaad Aata Hai Ab Bhi by Jafar Hussain Jafar is best among the poetry collection by new poet Jafar Hussain Jafar.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Jafar Hussain Jafar. On this page, you can read Wo Bachpan Mujhe Yaad Aata Hai Ab Bhi by Jafar Hussain Jafar. Wo Bachpan Mujhe Yaad Aata Hai Ab Bhi is the best poetry by Jafar Hussain Jafar.

Read the Jafar Hussain Jafar's best poetry Wo Bachpan Mujhe Yaad Aata Hai Ab Bhi here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Jafar Hussain Jafar, regard it as the best poetry Wo Bachpan Mujhe Yaad Aata Hai Ab Bhi of Jafar Hussain Jafar.

We recommend you read the most famous poetry, Wo Bachpan Mujhe Yaad Aata Hai Ab Bhi of emerging poet Jafar Hussain Jafar, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.