Abhi Ki Baat Lagti Hai By Nabiha Sibtain

Abhi Ki Baat Lagti Hai is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Nabiha Sibtain. You can also read more poetries of Nabiha Sibtain on this page of UrduPoint.

ابھی کی بات لگتی ہے

نبیہا سبطین

ابھی کی بات لگتی ہے

یہ کل کی بات لگتی ہے

ابھی تو ہم تم ملے تھے

چند لمحوں کے لیے

وہ لمحے قید ہو گئے میری آنکھوں میں

وقت تھم گیا میری سانسوں میں

جب آمنا سامنا ہوا

دل کتنا خوش ہوا

امید پر پوری اترے

جیسا ہم نے چاہا تھا

تم کو ویسا ہی پایا

تمہارا انداز جب دیکھا

تمہارا لحاظ جب دیکھا

تم من کو بھا گئے

پہلی ملاقات سے جی نہیں بھرا

اور ملاقاتوں کا انتظار رہا

کچھ تو بے تابی تھی

پرکھنا ابھی باقی تھا

سال گزرنے لگے

ابھی تو ہم تم ملے تھے

نئے سال ہوئی ملاقات

اس میں سنی بس اس کی بات

پہلی بار ایسا ہوا

کچھ کہنے کو نا دل ہوا

چاہت تھی بس وہ کہے

وہ کہتا رہے میں سنتی رہوں

مجھ سے پوچھا بتاؤ اپنا حال

کیسے کہتی مجھ پر ڈالا ہے محبت کا جال

میں پھنسی جا رہی ہوں اس میں

روز بہ روز اور سال بہ سال

وقت کا وقت مقرر نہیں رہتا

جب وہ ساتھ ہو آس پاس کچھ نہیں رہتا

دو ملاقاتوں میں ہوا یہ حال

پھر بھی نکالتا ہے بال کی کھال

دوسری ملاقات بہت اچھی رہی

سردیوں کے دن تھے ہوا میں خنکی رہی

وہ صاف ستھرا تھا ایک دم تیار

ملنے کا بہانہ تھا جیسے خزاں میں بہار

اچانک طے ہوا تھا ملنا اور نہ ہوا انکار

میں بات کو آگے بڑھاؤں اگر ہو جائے اقرار

دل رک گیا سن کے اس کی پکار

ایک اور بار ملنا رہتا ہے ابھی

یہ بات وہ بھی جانتا ہے اس میں ہو گا وہی

زندگی کا فیصلہ کیا جائے گا

خدا نے جو لکھا ہے وہ ہوا جائے گا

ساری بات اس دن کُھل کے ہو جائے گی

آنکھوں میں آنسو اور چہرے پہ خوشی ہو گی

تم نا دیکھ پاؤ گے میرے چہرے کی خوشی

نظر آئیں گے میرے آنسو اور آنکھوں میں نمی

اس دن کا تصور ہلا دیتا ہے

دل زخمی ہو کر خوشی جلا دیتا ہے

آخری ملاقات کا امکان ہے

جو آئے گا روح میں وہ طوفان ہے

مگر تم ماضی میں ملے حال لگتا ہے

مستقبل میں نا ملے دل سوچ کے ڈرتا ہے

ہر غزل تمہارے نام

یہ ازل محبت تمہارے نام

اب تو سال ہو گئے دیکھا نہیں تم کو

پھر بھی ایسا لگتا ہے جیسے روز ملتے ہیں

گھنٹوں بات کرتے ہیں

آنکھوں میں دیکھتے ہیں

وہ پلکیں جو احترام میں جھک جاتی ہیں

اور انتظار کرتی ہیں

تمہارا رخ بدلے تو تم کو ازبر کر جاؤں

تین حرف ہو تم کو بنا زیر زبر پی جاؤں

اور دن ٹھہر جاتا ہے

زمانے کی فکر نہیں ہوتی

اور یہ سب تمہارے ساتھ ہوتا ہے

یہ مطمئن کیفیت تم سے ملتی ہے

کتنا سکون ملتا ہے

یہ کل کی بات لگتی ہے

ارے نہیں!

یہ ابھی کی بات لگتی ہے

نبیہا سبطین

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(284) ووٹ وصول ہوئے

Abhi Ki Baat Lagti Hai by Nabiha Sibtain - Read Nabiha Sibtain's best Shayari Abhi Ki Baat Lagti Hai at UrduPoint. Here you can read the best poetry Abhi Ki Baat Lagti Hai of Nabiha Sibtain. Abhi Ki Baat Lagti Hai is the most famous poetry by emerging poet, Nabiha Sibtain. People love to read poetry by Nabiha Sibtain, and Abhi Ki Baat Lagti Hai by Nabiha Sibtain is best among the poetry collection by new poet Nabiha Sibtain.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Nabiha Sibtain. On this page, you can read Abhi Ki Baat Lagti Hai by Nabiha Sibtain. Abhi Ki Baat Lagti Hai is the best poetry by Nabiha Sibtain.

Read the Nabiha Sibtain's best poetry Abhi Ki Baat Lagti Hai here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Nabiha Sibtain, regard it as the best poetry Abhi Ki Baat Lagti Hai of Nabiha Sibtain.

We recommend you read the most famous poetry, Abhi Ki Baat Lagti Hai of emerging poet Nabiha Sibtain, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.